ETV Bharat / business

IndiGo Q1 Results: انڈیگو کی پہلی سہ ماہی کا خالص خسارہ کم ہو کر 1,064.3 کروڑ روپے تک پہنچ گیا - IndiGo Q1 Results news

انڈیگو نام سے ایئرلائن چلانے والی کمپنی انٹرنیشنل گلوبل ایوی ایشن نے بدھ کے روز رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون 2022) کے نتائج جاری کیے۔

IndiGo Q1 Results: Loss narrows to Rs 1,064 crore, revenue surges 328%
انڈیگو کی پہلی سہ ماہی کا خالص خسارہ کم ہو کر 1,064.3 کروڑ روپے تک پہنچ گیا
author img

By

Published : Aug 4, 2022, 12:45 PM IST

نئی دہلی: انڈیگو نام سے ایئرلائن چلانے والی کمپنی انٹرنیشنل گلوبل ایوی ایشن نے بدھ کے روز رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون 2022) کے نتائج جاری کیے۔ کمپنی نے کہاکہ جون کی سہ ماہی میں اس کا مجموعی خالص خسارہ تقریباً دو تہائی کم ہو کر 1,064 کروڑ روپے ہو گیا، جو گذشتہ مالی برس کی اسی سہ ماہی میں 3,174.2 کروڑ روپے تھا۔ انڈیگو نے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی کرنسی کی شرح میں اتار چڑھاؤ کے سبب 1,424.6 کروڑ روپے کے نقصان کے بعد سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع 360.3 کروڑ روپے رہا۔ IndiGo Q1 Results: Loss narrows to Rs 1,064 crore, revenue surges 328%

IndiGo کی مجموعی آمدنی جون سہ ماہی میں سال بہ سال 327 فیصد بڑھ کر 12,855.3 کروڑ روپے ہو گئی جو گذشتہ مالی برس کی اسی سہ ماہی میں 3,007 کروڑ روپے تھی۔ IndiGo نے گزشتہ 10 سہ ماہیوں میں سے 9 میں خسارے کی اطلاع دی ہے۔ اس سے پہلے مارچ کی سہ ماہی میں، کمپنی نے 1,681.8 کروڑ روپے کے مجموعی خالص نقصان کی اطلاع دی تھی۔

مالی برس 2021-22 کی اپریل-جون سہ ماہی میں ایئر لائن کو 3,174.2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ 30 جون 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے انڈیگو کی خالص آمدنی، سال بہ سال 310.7 فیصد بڑھ کر 13,018.8 کروڑ روپے ہوگئی۔ ایئر لائن نے زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران مسافر ٹکٹوں کی آمدنی میں 400 فیصد اضافہ کرکے 11,466.9 کروڑ روپے اور 92.5 فیصد کی ذیلی آمدنی 1,286.3 کروڑ روپے بتائی۔ اس مدت کے دوران انڈیگو کا کل خرچ 122 فیصد بڑھ کر 14,083.1 کروڑ روپے ہو گیا۔

انڈیگو کے سی ای او رونوجوئے دتہ نے کہا کہ زیر جائزہ سہ ماہی میں کمپنی کی کارکردگی متاثر کن تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کمپنی کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی ہے اور اس طرح آپریشنل سطح پر منافع کمایا ہے۔ تاہم، ایندھن اور زرمبادلہ کی وجہ سے لاگت کے دباؤ نے ہمیں مضبوط آمدنی کی کارکردگی کو خالص منافع میں تبدیل کرنے سے روک دیا۔ مسٹر دتہ نے کہا کہ اگلی سہ ماہی میں کمزور موسم کی وجہ سے ایئر لائن کی مالی کارکردگی کو چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن طویل مدتی آمدنی کا رجحان مضبوط رہے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.