نئی دہلی: وزارت خزانہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ رواں مالی برس میں اب تک مجموعی راست ٹیکس وصولی (ٹیکس کی وصولی) 24 فیصد بڑھ کر 15.67 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی)، جو وزارت کے تحت کام کرتا ہے، نے کہا کہ مالی سال 2022-23 میں اب تک اس کا خالص راست ٹیکس کی وصولی 12.98 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے، جو ایک برس پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.40 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ٹیکس ریفنڈز کے لیے ایڈجسٹ کرنے کے بعد ہے۔ رواں مالی سال کے لیے راست ٹیکس کی وصولی پر نظرثانی شدہ بجٹ تخمینہ کا تقریباً 79 فیصد اب تک جمع ہو چکا ہے۔
بتادیں کہ رواں مالی برس کے لیے راست ٹیکس کی وصولی پر نظرثانی شدہ بجٹ تخمینہ کا تقریباً 79 فیصد اب تک جمع ہو چکا ہے۔ نظر ثانی شدہ تخمینہ تقریباً 16.50 لاکھ کروڑ روپے رکھا گیا ہے جو کہ 14.20 لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ سے زیادہ ہے۔ سی بی ڈی ٹی کے بیان کے مطابق موجودہ مالی برس میں اب تک کل ٹیکس وصولی 15.67 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو ایک برس پہلے کی اسی مدت کے مقابلے 24.09 فیصد زیادہ ہے۔ ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار 10 فروری 2023 تک ہیں۔ اپریل 2022 سے 10 فروری 2023 کے درمیان کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح نمو 19.33 فیصد رہی ہے، جب کہ مجموعی ذاتی انکم ٹیکس کی وصولی میں 29.63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: