ETV Bharat / business

India, UAE بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان روپے اور درہم میں تجارت پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 1:22 PM IST

بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مرکزی بینک لین دین کی لاگت کو کم کرنے کے مقصد سے روپے اور درہم میں باہمی تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ India, UAE central banks discuss rupee, dirham trade

India, UAE central banks discuss rupee, dirham trade
بھارت۔ متحدہ عرب امارات کے درمیان روپے اوردرہم میں تجارت پر تبادلہ خیال

نئی دہلی: بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مرکزی بینک لین دین کی لاگت کو کم کرنے کے مقصد سے روپے اور درہم میں باہمی تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ جمعہ کے روز معلومات دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر سنجے سدھیر نے کہاکہ بھارت کی طرف سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا تجویز کیا گیا تھا۔ India, UAE central banks discuss rupee, dirham trade

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے مرکزی بینک طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے، اس کا مقصد لین دین کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات نے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے فروری میں پہلے ہی ایک آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر دستخط کیے تھے۔

ایف ٹی اے کا مقصد بھارت کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں کاروباروں کو اہم فوائد فراہم کرنا ہے۔ اس میں مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی جیسے مقاصد شامل ہیں۔ ایف ٹی اے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت موجودہ 60 بلین ڈالر سے بڑھ کر 100 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اس قبل ستمبر میں بھارت اور سعودی عرب نے روپے اور ریال میں تجارت کو ادارہ جاتی بنانے اور وہاں UPI (یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس) اور روپے کارڈ کو متعارف کرانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزارت تجارت ایک بیان کے مطابق وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل کے 18-19 ستمبر کو ریاض کے دورے کے دوران متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیے۔ انہوں نے بھارت۔ سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

بھارت۔ سعودی عرب نے روپے اور ریال میں تجارت پر تبادلہ خیال کیا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.