ممبئی: بین الاقوامی سطح پر ڈالر کے مقابلے میں دنیا کی اہم کرنسیوں میں نرمی اور گھریلو سطح پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود آج انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ چار پیسے گر کر 78.37 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔ پچھلے سیشن میں روپیہ 78.33 روپے فی ڈالر پر تھا۔ India Rupee Slumps 4 Paise Against US Dollar
آج اسٹاک مارکیٹ کی ابتدائی تیزی کے زور پر روپے 9 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 78.24 روپے فی ڈالر پر کھلا اور یہی اس کی بلند ترین سطح بھی رہی۔ سیشن کے دوران، ڈالر کی مانگ کی وجہ سے یہ 78.37 روپے فی ڈالر کی نچلی سطح تک کمزور ہوا اور یہ اس کی آخری سطح بھی رہی۔
مزید پڑھیں:
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری
- غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کاری کے لیے سونا ایک بہتر آپشن
- بانڈز کیا ہیں اور ان میں سرمایہ کاری کیسے کریں
یو این آئی