ETV Bharat / business

India-Maldives Agreement: بھارت-مالدیپ کے درمیان چھ معاہدہ پر دستخط - India Maldives launch Greater Male connectivity projects

وزیر اعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے مالدیپ میں گریٹرمالے کنیکٹیویٹی پروجیکٹ لانچ کیا۔ اس کے علاوہ رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط کیے۔ India-Maldives launch Greater Male connectivity projects

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 5:31 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کے درمیان منگل کو ہونے والی چوٹی کانفرنس کے بعد بھارت اور مالدیپ نے چھ معاہدوں پر دستخط کیے۔ پی ایم مودی اور مالدیپ کے صدر صالح نے گریٹر مالے کنیکٹیویٹی پروجیکٹ لانچ کیا۔ بھارت نے مالدیپ کے گریٹر مالے کنیکٹیویٹی پروجیکٹ سمیت مختلف پروجیکٹس کو وقت پر پورا کرنے کے لیے دس کروڑ ڈالر کے اضافی لائن آف کریڈٹ کے ساتھ ہی ملک کی دفاع، سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اور ایک بحری جہاز اور 24 گاڑیاں دینے کے ساتھ 61 جزیروں میں پولیس کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا آج اعلان کیا۔ Greater Male connectivity projects

یہ فیصلے وزیر اعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں وفود کی سطح کی دو طرفہ میٹنگ میں کیے گئے۔ محمد صالح کل نئی دہلی آئے ہیں۔ پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان نجی گفتگو ہوئی اور پھر وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ میٹنگ میں بھارت نے مالدیپ کو سنہ 2030 تک صفر کاربن اخراج کا ہدف حاصل کرنے میں مدد کرنے کا یقین دلایا۔

ملاقات کے بعد اپنے پریس بیان میں صدر صالح کا خیر مقدم کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات میں گزشتہ چند برسوں میں نئی ​​قوت آئی ہے، ہماری قربتیں بڑھی ہیں۔ وبائی امراض سے درپیش چیلنجوں کے باوجود ہمارا تعاون ایک وسیع شراکت داری کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے آج صدر صالح کے ساتھ مختلف موضوعات پر وسیع بات چیت کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کی تمام جہتوں کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ابھی کچھ دیر پہلے ہم نے گریٹر مالے کنیکٹیویٹی پروجیکٹس کے آغاز کا خیر مقدم کیا۔ یہ مالدیپ میں بنیادی ڈھانچے کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔ ہم نے آج گریٹر مالے میں 4000 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم 2000 گھروں کے لیے مالی امداد بھی فراہم کریں گے۔ "ہم نے 10 کروڑ ڈالر کا اضافی قرض فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل ہوں۔

وزیر اعظم مودی نے کہاکہ بحر ہند میں بین الاقوامی جرائم، دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا خطرہ سنگین ہے اور اس لیے دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان قریبی رابطہ اور تال میل پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔ ہم نے ان تمام مشترکہ چیلنجوں کے خلاف اپنا تعاون بڑھایا ہے۔ اس میں مالدیپ کے سیکورٹی اہلکاروں کے لیے صلاحیت سازی اور تربیتی معاونت بھی شامل ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بھارت۔ مالدیپ کی سیکورٹی فورس کو 24 گاڑیاں اور ایک بحری جہاز فراہم کرے گا۔ ہم مالدیپ کے 61 جزائر میں پولیس سہولیات کی تعمیر میں بھی تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ’’مالدیپ کی حکومت نے سنہ 2030 تک کاربن کے اخراج کو صفر تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ میں اس قرارداد کے لیے صدر صالح کو مبارکباد دیتا ہوں اور یہ بھی یقین دلاتا ہوں کہ بھارت اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مالدیپ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ بھارت نے بین الاقوامی سطح پر ایک دنیا، ایک سورج، ایک گرڈ کی پہل کی ہے، اور اس کے تحت ہم مالدیپ کے ساتھ موثر قدم اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج بھارت-مالدیپ کی شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے شہریوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے بلکہ خطے کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ہندوستان کسی بھی ضرورت یا بحران میں مالدیپ کی مدد کرنے میں سب سے پہلے رہا ہے اور رہے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.