ETV Bharat / business

India is The Fastest-Growing Economy: 'بھارت کی شرح نمو بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی پر برقرار رہے گی'

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 5:21 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مالیاتی فنڈ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' ابھرتے ہوئے چیلنجز کے پس منظر میں انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کی شرح نمو میں کچھ کمی آسکتی ہے۔' Nirmala Sitharaman discusses geopolitical issues with IMF

india-is-the-fastest-growing-major-economy-globally
بھارت کی شرح نمو بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی پر برقرار رہے گی'

واشنگٹن/نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کو کہاکہ بین الاقوامی سطح پر ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے پیش نظر عالمی معیشت کی ترقی کی شرح میں کچھ سست روی ہوسکتی ہے، لیکن بڑی معیشتوں میں بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح ان سب سے تیز رہے گی۔ وزیر خزانہ سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مالیاتی کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا ذکر کیا۔ India is The Fastest-Growing Economy

ابھرتے ہوئے چیلنجز کے پس منظر میں انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کی شرح نمو میں کچھ کمی آسکتی ہے Nirmala Sitharaman Discusses Geopolitical Issues with IMF۔ سیتا رمن نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے تازہ ترین تخمینوں میں 2022-23 میں بھارت کی ترقی کا تخمینہ 8.2 فیصد لگایا گیا ہے۔ جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔ انہوں نے کہاکہ' بھارت بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کے اہم پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا مقصد پیداوری اور روزگار کو فروغ دینا ہے۔'

واضح رہے کہ مانیٹری فنڈ نے اس ہفتے جاری کردہ عالمی معیشت کے آؤٹ لک پر اپنی تازہ ترین ورلڈ آؤٹ لک رپورٹ میں بھارت کی ترقی کی پیشن گوئی کو جنوری کے 9 فیصد کے تخمینہ سے گھٹا کر 8.2 فیصد کر دیا ہے۔

سیتا رمن نے کووڈ کے بعد کے دور میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے کردار کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے مانیٹری فنڈ میں کوٹہ کے 16ویں جنرل ریویو کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا، تاکہ ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر معیشتوں کی کم نمائندگی کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔' وزیر خزانہ نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو انسداد موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کے لیے فنڈنگ ​​اور سستی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔'

سیتا رمن اس وقت مانیٹری فنڈ-ورلڈ بینک سمر میٹنگز اور G-20 گروپنگ ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئی ہیں۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.