ETV Bharat / business

IIP contracts 0.8% in August اگست میں صنعتی پیداوار میں 0.8 فیصد کمی

رواں مالی برس میں اپریل تا اگست کے درمیان صنعتی پیداوار کی شرح نمو 7.7 فیصد رہی ہے۔ کان کنی کے شعبے کی پیداوار میں رواں مالی سال کے اپریل تا اگست کے پانچ ماہ کی مدت میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ مینوفیکچرنگ اور پاور سیکٹر میں بالترتیب 7.9 فیصد اور 10.6 فیصد اضافہ ہوا۔ IIP contracts 0.8% in August, worst performance in 18 months

IIP contracts 0.8% in August, worst performance in 18 months
اگست میں صنعتی پیداوار میں 0.8 فیصد کمی
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 10:16 AM IST

نئی دہلی: مینوفیکچرنگ اور کان کنی کے شعبوں میں سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے اگست 2022 میں صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی) پر مبنی صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 0.8 فیصد کی کمی واقع درج کی گئی ہے۔ اگست 2021 میں، سازگار تقابلی بنیادوں کی بدولت صنعتی ترقی کی شرح میں 13 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ بدھ کو ایک بیان میں، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے کہا کہ اگست 2022 میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پیداوار میں 0.7 فیصد اور کان کنی کے شعبے کی پیداوار میں گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔ تاہم اس عرصے کے دوران بجلی کی پیداوار میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ IIP contracts 0.8% in August, worst performance in 18 months

اگست 2022 میں آئی آئی پی (بنیادی سال 2011-12) 131.3 پوائنٹس پر رہا جو ایک برس پہلے اسی مہینے میں 132.4 پوائنٹس تھا۔ رواں مالی برس میں اپریل تا اگست کے درمیان صنعتی پیداوار کی شرح نمو 7.7 فیصد رہی ہے۔ کان کنی کے شعبے کی پیداوار میں رواں مالی سال کے اپریل تا اگست کے پانچ ماہ کی مدت میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ مینوفیکچرنگ اور پاور سیکٹر میں بالترتیب 7.9 فیصد اور 10.6 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.