ETV Bharat / business

How to Safeguard Yourself from Loan Frauds: قرض دھوکہ دہی سے اپنے آپ کو کس طرح محفوظ رکھیں؟ - قرض دھوکہ دہی سے اپنے آپ کو کس طرح محفوظ رکھیں؟

ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے دھوکہ باز PAN اور آدھار کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے دوسروں کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعہ قرض حاصل کررہے ہیں جب کہ معصوم لوگوں کو اس دھوکہ دہی کا پتہ ہی نہیں چلتا جب تک کہ وہ CIBIL اسکور نہ دیکھیں۔ لہذا، ایسے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے کریڈٹ سکور پر نظر رکھیں۔ اگر آپ SIBIL رپورٹ میں اپنا اسکور کم دیکھتے ہیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام سے رجوع کریں اور شکایت درج کرائیں۔ How to safeguard yourself from loan frauds اس سلسلہ میں بینک بازار کے سی ای او ادھیل شیٹی نے کچھ اہم مشورے دیئے ہیں۔

قرض دھوکہ دہی سے اپنے آپ کو کس طرح محفوظ رکھیں؟

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 3:30 PM IST

آپ قرض کے لیے بینک سے رجوع نہیں ہوں گے لیکن آپ کے نام پر قرض کھاتہ کھولا جائے گا۔ آپ کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم جمع نہیں ہوگی لیکن قسطیں ادا کرنے کے لیے آپ کو نوٹس بھیجا جائیں گا جس کے نتیجہ میں CIBIL رپورٹ میں آپ کا کریڈٹ سکور کم ہوجائے گا۔ ایسا کچھ دھوکہ بازوں کی طرف سے آپ کا PAN اور آدھار کارڈ استعمال کر کے NBFCs سے تھوڑی مقدار میں قرض لینے سے ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ آپ کی غلطی نہیں ہے لیکن بینک کی جانب سے آپ کو قرض چوری کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ جب آپ ایسی صورت حال کا سامنا کریں تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ بینک بازار کے سی ای او ادھیل شیٹی، آپ کو قرض چوروں کی فہرست سے اپنا نام نکالنے کا حل بتائیں گے۔ How To Protect Yourself From Identity Theft

آپ کے دستاویزات کی چوری اور جعلسازی کے ذریعہ آپ کا نام و پتہ استعمال کر کے ایپس کے ذریعہ قرض دینے والے اداروں سے رقم حاصل کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ قرض آپ کے نام پر لیا جاتا ہے لیکن رقم دوسروں کے ہاتھوں میں جاتی ہے۔ جب تک آپ کریڈٹ رپورٹس نہیں دیکھتے آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ آپ پر کتنا قرض واجب الادا ہے۔

بینک/NBFCs کریڈٹ بیورو جیسے ادارے CIBIL اور Experian کو ہر قرض کے کھاتے کے بارے میں مطلع کرتے ہیں۔ قرض کی قسط کی ادائیگی پر متعلقہ متعلقہ کمپنیاں آپ کے کریڈٹ اسکور کا تعین کرتے ہیں، چونکہ ایسے معاملات میں قسطیں ادا نہیں کی جاتی جبکہ آپ کی شناخت ظاہر کرکے دھوکہ دہی کے ذریعے قرض حاصل کیا جاتا ہے۔ اس لیے ظاہر ہے کہ آپ کا کریڈٹ اسکور کم ہو جائے گا۔ تاہم، یہ ایک اہم سوال ہے کہ کس طرح دھوکے باز دوسروں کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے قرض حاصل کررہے ہیں۔

  • پین اور آدھار کارڈ کا غلط استعمال

بعض اوقات PAN کو دوسرے لوگوں کے لون اکاؤنٹس سے منسلک کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر مشترکہ قرض کھاتہ جن میں میاں بیوی دونوں ایک ساتھ قرض حاصل کرتے ہیں اور فرض کریں کہ ادائیگی کسی ایک کے اکاؤنٹ سے ہوتی ہے۔ اگر قسطیں صحیح طریقے سے ادا نہیں کی جاتی تو اس کا اثر دونوں کے کریڈٹ اسکور پر پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ جب آپ دوسرے لوگوں کو قرض فراہم کرنے کےلیے ان کی ضمانت پر دستخط کرتے ہیں اور اگر وہ بقایا جات ادا نہیں کرتا ہے تو اس کا اثر آپ کے کریڈٹ اسکور پر بھی پڑتا ہے۔ لہذا آپ کو چاہئے کہ آپ اپنی کریڈٹ رپورٹ پر نظر رکھیں۔

کچھ معاملات میں، یہ ممکن ہے کہ دوسرے لوگ آپ کی اجازت کے بغیر PAN کو غیر قانونی طور پر استعمال کریں۔ بدقسمتی سے، کچھ قرض دینے والے ادارے PAN کی تفصیلات جانے بغیر قرض فراہم کرتے ہیں جبکہ چیکنگ کے ذریعہ ہی مسئلہ وہیں حل ہوسکتا ہے لیکن حکام کو اس کی کوئی پواہ نہیں ہوتی جب تک کہ اصل شخص اس کی شکایت نہ کرے جبکہ اس وقت ک نقصان ہوچکا ہوتا ہے۔

  • اپنے CIBIL اسکور کو باقاعدگی سے چیک کریں

اصل میں آپ اس حقیقت کو نہیں جانتے کہ آپ کے نام کا استعمال کرکے کسی نے دھوکہ سے قرض پر رقم حاصل کرلی ہے جب تک کہ آپ اپنی کریڈٹ رپورٹ کو نہ دیکھیں۔ اس لیے کریڈٹ رپورٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لینا ضروری ہے۔ جو لوگ پہلے ہی قرض لے چکے ہیں وہ اس حوالے سے مزید چوکس رہیں۔ جبکہ آپ کو مہینے میں کم از کم ایک بار رپورٹ ضرور دیکھنا چاہیے۔ بہت سی کمپنیاں اب یہ کریڈٹ رپورٹس مفت میں پیش کرتی ہیں۔ باقاعدگی سے چیک کرنے سے آپ کو دھوکہ دہی والے قرضوں کے بارے میں چوکنا رہنے میں مدد ملے گی۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے فوری طور پر حل کیا جاسکتا ہے۔

جیسے ہی مسئلہ کی نشاندہی ہو، قرض دینے والے ادارے اور کریڈٹ بیورو کو مطلع کیا جائے۔ اگر آپ اپنی اجازت کے بغیر اپنے PAN کارڈ کو کسی قرض سے جوڑا ہوا دیکھتے ہیں تو آپ کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ آپ اسے ہٹانے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ تاہم قرض دینے والے ادارے کو آپ کی شکایت کا جائزہ لینا چاہئے۔ شکایات بذریعہ آن لائن بیورو میں درج کی جا سکتی ہیں۔ یہاں ایک بات نہ بھولیں کہ کریڈٹ بیورو قرض دینے والے اداروں کی فراہم کردہ تفصیلات کی بنیاد پر آپ کی رپورٹ میں تبدیلی اور اضافہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Inflation in Kashmir: کمر توڑ مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا

اگر قرض دہندہ آپ کی شکایت پر غور نہیں کرتا ہے جبکہ تنازعہ جاری رہتا ہے اور رپورٹ میں تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہے تو آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ کے PAN کا استعمال آپ کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے۔ اگر کریڈٹ اسکور کو نقصان پہنچا ہے تو آپ کےلیے نئے قرض حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا اور اگر آپ کو قرض مل بھی جائے تو اس کا شرح سود زیادہ وصول کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح آپ کی قرض کی درخواست کو مسترد بھی کردیا جاسکتا ہے۔ اس لیے، آپ کو محتاط رہنا چاہیے اور وقتاً فوقتاً اپنی کریڈٹ رپورٹ پر نظر رکھنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.