ETV Bharat / business

SBI Research ریپو ریٹ میں اضافے سے ہوم لون کے شرح سود میں سولہ فیصد اضافہ - ریپوریٹ ایس بی آئی ریسرچ رپورٹ

آر بی آئی کی جانب سے ریپو ریٹ میں اضافہ کا براہ راست اثر ہمارے ہوم لون کی شرح سود پر پڑتا ہے۔ ایس بی آئی کی ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق ریپو ریٹ میں 250 بیسس پوائنٹس کے اضافے سے ہوم لون لینے والوں کے سود کی شرح میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Home loans to get costlier with increase in interest rates: SBI research
ریپو ریٹ میں اضافے سے ہوم لون کے شرح سود میں سولہ فیصد اضافہ
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 3:51 PM IST

حیدرآباد: مہنگائی کو کم کرنے اور ملک میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے آر بی آئی کی جانب سے ریپوریٹ کو حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ریزرو بینک نے ایک برس سے بھی کم عرصے میں ریپوریٹ میں 250 بیس پوائٹس کا اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سستی قیمت پر خریدے گئے مکان کے لیے شرح سود میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان بینکوں اور قرض فراہم کرنے والے اداروں نے یاتو ادائیگی کی مدت میں اضافہ کیا یا ای ایم آئی میں اضافہ کیا ہے۔

ایس بی آئی کی ریسرچ: ایس بی آئی ریسرچ ٹیم کے اعداد و شمار کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل 2022 سے جنوری 2023 کی مدت میں ASCB ہاؤسنگ لون میں 1.8 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 40,000 کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔ تاہم الگ الگ شعبے وار تجزیہ مختلف کہانی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہوم لون لینے میں کمی: اپریل-جون 2022 کے دوران کل ہوم لون میں 30 لاکھ روپے تک کے ہوم لون کا حصہ 60 فیصد تھا، لیکن گزشتہ سال مئی سے ریزرو بینک کے ریپو ریٹ میں اضافہ کرنے کے بعد اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کے برعکس جاری کیے گئے نئے قرضوں میں 50 لاکھ روپے سے زیادہ کے قرضوں کا حصہ رواں مالی برس میں 15 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہو گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آر بی آئی کے ریپو ریٹ میں اضافے نے سستی ہوم لون لینے والوں سے کہیں زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ایکسٹرنل بینچ مارک لینڈنگ ریٹس (EBLR) میں اس تیزی سے اضافے کے نتیجے میں بینکوں نے یا تو قرض کی مدت میں اضافہ کیا ہے یا EMIs میں اضافہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا گروپ کے چیف اکنامک ایڈوائزر سومیا کانتی نے کہاکہ "ہمارا تجزیہ بتاتا ہے کہ EBLR سے منسلک تقریباً 55 لاکھ ہوم لون اکاؤنٹس میں سے 47 لاکھ صارفین کے پاس تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپے کا قرض ہے۔ ان کے موجودہ ہوم لون کی مدت یا EMI اور مدت میں اضافہ ہوا ہے۔ گھوش نے ETV بھارت کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ اگر قرض لینے والا EMI میں کوئی تبدیلی نہیں رکھنا چاہتا ہے، تو قرض کی مدت 5 سال سے زیادہ ہوسکتی ہے، جو RBI کی زیادہ سے زیادہ قابل اجازت توسیع کی حد ہے۔ ایس بی آئی کی ریسرچ ٹیم کے حساب سے، ہوم لون لینے والوں پر ہوم لون سود کی شرح میں 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.