ETV Bharat / business

Tomato Price سبسڈی والے ٹماٹروں کی قیمت میں مزید تخفیف، نیا دام ستر روپے فی کلو

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 11:25 AM IST

قومی راجدھانی میں ٹماٹر کی قیمت 120 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ اب حکومت نے سبسڈی والے ٹماٹر کی قیمت بھی 80 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کر دی ہے۔

Tomato Price
Tomato Price

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سبسڈی والے ٹماٹر کی قیمت 80 روپے فی کلو سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کر دی ہے۔ مرکزی حکومت دہلی این سی آر اور کچھ دوسرے بڑے شہروں میں نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا (NCCF) اور نیشنل ایگریکلچر کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا (NAFED) کے ذریعے سبسڈی کے ساتھ 80 روپے فی کلو ٹماٹر فروخت کر رہی ہے۔

ٹماٹر کی آل انڈیا اوسط خوردہ قیمت تقریباً 120 روپے فی کلو ہے۔ حالانکہ کچن کی یہ اہم سبزی کچھ جگہوں پر 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ قومی راجدھانی میں ٹماٹر کی قیمت کم ہو کر 120 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ "ٹماٹر کی قیمتوں میں گرتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے، صارفین کے امور کے محکمے نے NCCF اور NAFED کو 20 جولائی 2023 سے 70 روپے فی کلو کی خوردہ قیمت پر ٹماٹر فروخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔"

مزید پڑھیں: Tomato Price in Hyderabad حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ

این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی کی طرف سے خریدے گئے ٹماٹر کو ابتدائی طور پر 90 روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔ پھر قیمتیں کم کر کے 80 روپے فی کلو کر دی گئیں۔ ایک بیان میں، محکمہ امور صارفین نے کہا کہ "ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی سے 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے صارفین کو مزید فائدہ ہوگا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.