ETV Bharat / business

Gold investment popular in metro cities میٹرو شہروں میں سونے میں سرمایہ کاری مقبول

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 9:32 AM IST

ایکسس مائی انڈیا منیجنگ ڈائریکٹرو چیئرمین پردیپ گپتا کا کہنا ہے کہ بھارت کے بڑے شہروں میں تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن ہوا ہے اور اس کا اثر لوگوں کے سرمایہ کاری کے رویے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ Youth Wants to Invest In Digital Gold More than Any Other Assets

Gold investment popular in metro cities: Report
میٹرو شہروں میں سونے میں سرمایہ کاری مقبول

نئی دہلی: ملک کے میٹرو شہروں میں 65 فیصد لوگ اپنی آمدنی کا ایک حصہ کسی نہ کسی شکل میں سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور یہ ایک مقبول متبادل بن کر ابھرا ہے۔ ایکسس مائی انڈیا کے جاری کردہ انڈیا انویسٹمنٹ بیہیوئیر اسٹڈی میں بتایا کہ میٹرو شہروں میں 58 فیصد لوگوں نے سرمایہ کاری کے ذرائع کے طور پر سونے کو ترجیح دی ہے، جب کہ 35 فیصد آبادی نے ڈیجیٹل سونے کے تئیں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس میں 10 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ Gold investment popular in metro cities

یہ مطالعہ ڈیجیٹل گولڈ پر ایک سرمایہ کاری ذرائع کے طورپر مرکوزہے۔ بھارتی میٹرو اور غیر میٹرو شہروں میں سرمایہ کاری کے رویے، مالی بیداری، اہم رکاوٹوں اور سرمایہ کاری پر مبنی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 18-24 برس کی عمر کے 15 فیصد نوجوانوں نے ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے کا پختہ ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں 55 فیصد مرد اور 45 فیصد خواتین ہیں۔

سونے میں سرمایہ کاری تلاش کرتے وقت یقین ایک اہم عنصر رہا جس میں 76 فیصد آبادی نے صرف ایک قابل اعتماد برانڈ سے سونا خریدا اور 54 فیصد آبادی نے کہاکہ اگر کوئی بھارتی حکومت کی حمایت یافتہ کمپنی جو ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے کو آسان بناتی ہے تو وہ ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کریں گے۔

پردیپ گپتا، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایکسس مائی انڈیا نے کہا، "بھارت کے بڑے شہروں میں تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن ہوا ہے اور اس کا اثر لوگوں کے سرمایہ کاری کے رویے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سرمایہ کاری کے ڈیجیٹل طریقے زور پکڑ رہے ہیں اور ڈیجیٹل خواندگی اور سلامتی سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے سلسلے میں ایک معاون انفراسٹرکچر کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارا سروے اس مطالعہ پر مرکوز تھا کہ آبادیاتی تبدیلی اور وقت کے ساتھ سرمایہ کاری کیسے بدل رہی ہے اور عوام کی نبض کی بنیاد پر کن رجحانات کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.