ETV Bharat / business

Piyush Goyal On Made India products تاجر برادری کو ملک میں بننے والی اشیاء کو ترجیح دینی چاہئے، پیوش گوئل

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 10:54 PM IST

وزیر تجارت پیوش گوئل نے ملک کی کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ گھریلو مارکیٹ میں تیار کردہ مصنوعات کو ترجیح دیں تاکہ گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے۔ یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو آل انڈیا ویش فیڈریشن سے خطاب کے دوران کیا۔ یاد رہے کہ رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں گھومنے پھرنے جانے والے مسافروں اور سیاحوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے سفری بجٹ کا کم از کم پانچ فیصد مقامی مصنوعات کی خریداری میں خرچ کریں۔Piyush Goyal On Made India products

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: وزیر تجارت پیوش گوئل نے ملک کی کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ گھریلو مارکیٹ میں تیار کردہ مصنوعات کو ترجیح دیں تاکہ گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے۔ یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو آل انڈیا ویش فیڈریشن سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کو اختراعی اور کاروباری بننے کی ترغیب دی جس کا مقصد لوگوں کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنا آسان بنانا ہے۔Piyush Goyal On Made India products

وزیر تجارت نے بھارت میں صنعت اور تعمیراتی کام کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور ہمارے شہریوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں گھومنے پھرنے جانے والے مسافروں اور سیاحوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے سفری بجٹ کا کم از کم پانچ فیصد مقامی مصنوعات کی خریداری میں خرچ کریں۔ اس کال کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت کاریگر اور صنعت کار حمایت اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں بھارت کی جی ڈی پی میں 11.8 گنا اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اب حکومت کی طرف سے ساختی اصلاحات پر تفصیلی توجہ دینے کی وجہ سے صورتحال بہت بدل چکی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی جدوجہد سے آزادی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 'حکومت نے صفائی کو فروغ دیتے ہوئے 12 کروڑ سے زیادہ بیت الخلا بنا کر لوگوں اور ہر گھر کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بات صرف بیت الخلاء کی تھی لیکن اس نے سب کی اور خاص کر خواتین کی عزت نفس کو برقرار رکھا۔'

یہ بھی پڑھیں: Piyush Goyal on Textile Manufacturers ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو بھی کپاس کی سپلائی پر توجہ دینی ہوگی، گوئل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.