ETV Bharat / business

NHAI InvIT lists on BSE بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں آئی این وی آئی ٹی این سی ڈیز کی فہرست سازی تاریخی ہے، گڈکری - مرکزی وزیر نتن گڈکری کی خبر

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نےممبئی میں بی ایس ای شیئر مارکٹ میں این ایچ آئی این وی آئی ٹی ڈیبینچرز کی فہرست کو رسمی طور پر نشان زد کیا۔ مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں منافع کی داخلی شرح بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 گرین فیلڈ ایکسپریس ویز اور کئی دوسرے منصوبے تیاری کے مرحلے میں ہیں جو سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کریں گےNHAI InvIT lists on BSE

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 28, 2022, 5:31 PM IST

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نےممبئی میں بی ایس ای شیئر مارکٹ میں این ایچ آئی این وی آئی ٹی ڈیبینچرز کی فہرست کو رسمی طور پر نشان زد کیا۔ یہ ڈیبینچرز ناقابل تبدیلی ہے یعنی انہیں شیئر میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔NHAI InvIT lists on BSE

بی ایس ای میں 9.15 بجے ایک تقریب میں انہوں نے گھنٹی بجاکر شیئربازار میں خریدوفروخت کا آغاز کیا۔ سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ اور چیئرمین، این ایچ اے آئی الکا اپادھیائے اس موقع پر دیگر معززین کے ساتھ موجود تھیں۔ گڈکری نے تمام ادارہ جاتی اور خوردہ سرمایہ کاروں کا ان کے زبردست ردعمل اور این ایچ اے آئی کی ساکھ پر بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

گڈکری نے کہا کہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں آئی این وی آئی ٹی این سی ڈیز کی فہرست سازی تاریخی ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ میں لوگوں کی شرکت (جن-بھاگیداری) کی نئی صبح کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے این سی ڈیز کا 25فیصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ کر رکھا ہے۔ آئی این وی آئی ٹی کے راؤنڈ 2 کو اپنے آغاز کے صرف 7 گھنٹوں میں تقریباً 7 بار اوور سبسکرائب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب سے زیادہ معتبریت کے ساتھ 8.05فیصد سالانہ کی موثر پیداوار پیش کرتا ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ہم آخر کار خردہ سرمایہ کاروں (ریٹائرڈ شہری، تنخواہ دار افراد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری مالکان) کو قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کی کم از کم حد صرف 10,000 روپے ہے۔

مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں منافع کی داخلی شرح بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 گرین فیلڈ ایکسپریس ویز اور کئی دوسرے منصوبے تیاری کے مرحلے میں ہیں جو سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اقتصادی طور پر قابل عمل ہیں اور ان سے اچھا منافع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Piyush Goyal on Textile Manufacturers ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو بھی کپاس کی سپلائی پر توجہ دینی ہوگی، گوئل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.