ETV Bharat / business

Fuel Rates Unchanged: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں - Fuel rates unchanged

ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کا دام 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کا دام 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ Fuel Rates Unchanged

Fuel rates unchanged on 28 April; remain same for 22 days
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 3:05 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے ساتھ ملک میں جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل Petrol And Diesel Prices کی قیمتیں مسلسل 22ویں دن مستحکم رہیں Fuel rates unchanged ,Remain Same for 22 Days ۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ لندن برینٹ کروڈ 1.41 فیصد کمی کے ساتھ 103.84 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.36 فیصد کمی کے ساتھ 100.63 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا تھا۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔ کمپنیوں نے گزشتہ 32 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

شہر……….پٹرول……….ڈیزل

دہلی............. 105.41.......96.67

کولکاتا ......115.12.........99.83

ممبئی …………120.51…….104.77

چنئی…………..110.85……..100.94

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.