نئی دہلی: بھارتی تیل کمپنیوں نے 21 مئی سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دہلی سے ممبئی اور کولکاتا سے چنئی تک سبھی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں ہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 106.31 روپے فروخت ہورہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ Fuel Prices Remain Unchanged
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی۔
چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے ہے۔ اسی طرح کولکتہ میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 106.03 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویٹ اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ریاستو ں میں الگ الگ ہیں۔ مرکزی حکومت بھی موٹر ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی لیتی ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی