ETV Bharat / business

FM Nirmala Sitharaman نرملا سیتارمن کا عام بجٹ پر بڑا بیان، بجٹ میں ترقی کی ترجیحات سرفہرست

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 2:21 PM IST

سیتا رمن نے کہا کہ آئندہ بجٹ کے بارے میں کچھ بھی بتانا ابھی قبل از وقت ہوگا اور یہ مشکل بھی ہے، لیکن بنیادی طور پر، ترقی کی ترجیحات سرفہرست رہیں گی۔ مہنگائی کے خدشات سے بھی نمٹنا ہوگا۔ Forthcoming Budget to Focus on Growth says Sitharaman

Indian economy's growth momentum will be sustained in next budget: FM Nirmala Sitharaman
نرملا سیتارمن کا عام بجٹ پر بڑا بیان، بجٹ میں ترقی کی ترجیحات سرفہرست

واشنگٹن: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز کہا کہ بھارت کا عام بجٹ (24-2023 بجٹ) بہت احتیاط سے طرح تیار کرنا ہوگا تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مہنگائی کے خدشات سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ واشنگٹن ڈی سی آئے ہیں یہاں بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں ممتاز ماہر اقتصادیات ایشور پرساد کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ باتیں کہی۔ ان سے آئندہ بجٹ کے تعلق سے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ Forthcoming Budget to Focus on Growth says Sitharaman

سیتا رمن نے کہاکہ آئندہ بجٹ کے بارے میں کچھ بھی بتانا ابھی قبل از وقت ہوگا اور یہ مشکل بھی ہے، لیکن وسیع طور پر، ترقی کی ترجیحات سرفہرست رہیں گی۔ مہنگائی کے خدشات سے بھی نمٹنا ہوگا۔ لیکن پھر سوال یہ پیدا ہوگا کہ آپ ترقی کو کیسے برقرار رکھیں گے؟ فروری میں پیش کیے جانے والے بجٹ کی تیاریاں دسمبر سے شروع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا، یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان کے درمیان کس طرح توازن قائم کیا جائے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وبائی امراض سے صحت یاب ہونے کے بعد بھارتی معیشت نے جو رفتار حاصل کی ہے اسے اگلے برس بھی برقرار رکھا جائے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ اس لیے اس بجٹ کو بہت احتیاط سے اس طرح تیار کرنا ہو گا کہ ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں سیتا رمن نے کہا کہ حکومت ان اسٹارٹ اپس سے بات کرنے کے لیے تیار ہے جو ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں اور ان کے مسائل کو اس طرح حل کرنے کی کوشش کرے گی کہ ملک میں ان کی صنعتی سرگرمیاں برقرار رکھنے میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی ہے اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ایک سازگار ماحول پیدا ہوا ہے جس کے نتیجے میں آج بھارت میں 100 سے زیادہ یونیکرون ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ میں نے وزیر اعظم اور اسٹارٹ اپس کے درمیان بات چیت کی ہے، یہ جاننے کے لیے کہ وہ بھارت سے کیا چاہتے ہیں۔ ہم نے ان کے خدشات دور کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2020 سے 2021 کے درمیان صرف ایک برس میں یونیکرون کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔ "میں نے دوسروں سے سنا ہے کہ وہ (اسٹارٹ اپ) سنگاپور، متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں۔ اگر وہ بھارتی حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں اور یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم سنگاپور جا رہے ہیں، لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو ہم خوشی سے یہیں رہیں گے، پھر ہم جو کچھ ہو سکے گا کریں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.