ETV Bharat / business

New tax regime vs old tax regime جانیئے کون سا ٹیکس نظام آپ کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے - این ٹی آر اور اوٹی آر کے درمیان فرق

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی 2023 بجٹ تقریر میں ٹیکس کے بارے میں کچھ بڑے اعلانات کیے ہیں۔ تب سے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ ٹیکس کے دو نظاموں میں سے کون سا بہتر ہے، نیا اور پرانا۔ آئیے ٹیکس کے دنوں نظام کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ Explained : New tax regime vs old tax regime, what will work for you

Explained : New tax regime vs old tax regime, what will work for you?
جانیئے کون سا ٹیکس نظام آپ کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 5:08 PM IST

حیدرآباد: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کے روز مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری مکمل بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں وزیر خزانہ نے متوسط ​​طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے انکم ٹیکس کے نئے ٹیکس نظام میں ریلیف دیا ہے۔ نئے ٹیکس نظام (NTR) کے تحت 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی کو چھوٹ کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ جب کہ پہلے چھوٹ صرف 5 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر دستیاب تھی۔ اس کے ساتھ ہی 3 لاکھ روپے تک کی آمدنی کو ٹیکس سلیب سے نکال دیا گیا۔ تاہم اس درمیان سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ نئے ٹیکس نظام اور پرانے ٹیکس نظام میں کون بہتر ہے؟

وزیر خزانہ نے ٹیکس سلیب کی تعداد کو 6 سے کم کرکے 5 کرنے اور نئے ٹیکس نظام (NTR) میں 50,000 روپے کی معیاری کٹوتی میں توسیع کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس سے پہلے معیاری کٹوتی کا فائدہ صرف ان لوگوں کے لیے دستیاب تھا جو اولڈ ٹیکس رجیم (OTR) کا انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن این ٹی آر کے لیے خصوصی طور پر 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی کے لیے چھوٹ کی حد کو بڑھانے کی تجویز نے اس الجھن کو جنم دیا کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے کون سا نظام زیادہ موزوں ہے۔

New tax regime vs old tax regime, what will work for you
نئے اور پرانے ٹیکس نظام کو سمجھیئے

نئے ٹیکس نظام میں پہلا سلیب 3-6 لاکھ روپے میں ہے، جس پر 5 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد 6-9 لاکھ روپے کا ٹیکس سلیب آتا ہے جس میں 10 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد 9 سے 12 لاکھ کا سلیب ہے جس پر 15 فیصد ٹیکس ہے، 12 سے 15 لاکھ کے سلیب پر 20 فیصد اور 15 لاکھ سے زائد پر 30 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ 50,000 روپے کی معیاری کٹوتی کے علاوہ نیا ٹیکس نظام کسی اور چھوٹ اور کٹوتیوں کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ یہ بھی نوٹ کریں کہ دونوں رجیم کے تحت، 50,000 روپے کی معیاری کٹوتی صرف تنخواہ کی آمدنی پر نافذ ہوتی ہے نہ کہ کسی دوسرے ذرائع سے۔

پرانے ٹیکس نظام کے تحت ایک فرد اپنی اہلیت اور بچت کی ضروریات کے مطابق کئی کٹوتیوں اور چھوٹ حاصل کر سکتا ہے:

فرض کریں کہ اگر کسی شخص کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ روپے ہے تو نئے ٹیکس نظام کے تحت اسے 60,000 روپے کا انکم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ جب کہ پرانے ٹیکس سسٹم میں ٹیکس دہندگان کو 1,12,500 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ جس پر 4 فیصد تعلیمی سیس الگ سے لگایا جاتا ہے۔ اس طرح نئے ٹیکس نظام میں 10 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 52,500 روپے کی ٹیکس کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب اگر کسی شخص کی سالانہ آمدنی 15 لاکھ روپے ہے تو نئے ٹیکس نظام کے تحت 1,50,000 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ جب کہ پرانے ٹیکس سسٹم میں 2,62,500 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ جس پر 4 فیصد تعلیمی سیس الگ سے ادا کرنا ہوگا۔ یعنی جس شخص کی آمدنی 15 لاکھ روپے ہے اسے نئے ٹیکس نظام میں 1,12,500 روپے کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

ٹیکس ماہرین کے مطابق نیا ٹیکس نظام ان ٹیکس دہندگان کو اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے جو کٹوتی اور ایچ آر اے سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔ تاہم پرانا ٹیکس نظام کٹوتی کا فائدہ اٹھانے والے ٹیکس دہندگان کے لیے اب بھی پرکشش ہو سکتا ہے۔ ذیل کا چارٹ مختلف تنخواہوں کی آمدنی کے لیے کٹوتی کی حد کو ظاہر کرتا ہے، جو ٹیکس دہندہ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا کہ اس کے لیے کون سا ٹیکس نظام بہتر ہے۔

ٹیکس کے دنوں نظاموں کے درمیان فرق

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.