ETV Bharat / business

EPFO Payroll Data جولائی میں دس لاکھ سے زیادہ ملازمین ای پی ایف او میں شامل

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 3:25 PM IST

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن - ای پی ایف او میں کل 10 لاکھ 58 ہزار 397 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔ EPFO payroll data, 10.58 Lakh new Workers Added in July

EPFO payroll data: 10.58 lakh new workers added in July
جولائی میں دس لاکھ سے زیادہ ملازمین ای پی ایف او میں شامل

نئی دہلی: رواں برس جولائی میں 10 لاکھ سے زیادہ ملازمین ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن میں شامل ہوئے ہیں۔ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن میں 15 لاکھ سے زیادہ اور نیشنل پنشن اسکیم میں 66 ہزار سے زیادہ ملازمین شامل ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع جمعہ کو مرکزی وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی طرف سے جاری کردہ روزگار کے اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ EPFO payroll data, 10.58 Lakh new Workers Added in July

اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2022 میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن - ای پی ایف او میں کل 10 لاکھ 58 ہزار 397 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سات لاکھ 66 ہزار 839 مرد ملازمین اور دو لاکھ 31 ہزار 524 خواتین ملازمین شامل ہیں۔ایک ملازم دیگر زمرے میں اور 27 کے متعلق معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ستمبر 2017 سے جولائی 2022 تک کل پانچ کروڑ 70 لاکھ 69 ہزار 396 ملازمین ای پی ایف او میں شامل ہوئے ہیں۔

اس مہینے میں کل 15 لاکھ 72 ہزار 441 ملازمین ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن - ای ایس آئی سی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں 12 لاکھ 67 ہزار 650 مرد ملازمین اور تین لاکھ چار ہزار 738 خواتین ملازمین ہیں۔ باقی 53 ملازمین دوسرے زمرے میں ہیں۔ ستمبر 2017 سے جولائی 2022 کے دوران ای ایس آئی سی میں سات کروڑ آٹھ لاکھ دو ہزار 535 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 میں کل 66 ہزار 44 ملازمین نیشنل پنشن اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں مرکزی حکومت میں 9785، ریاستی حکومتوں میں 28 ہزار 660 اور غیر سرکاری شعبہ میں 27 ہزار 569 ملازمین ہیں۔ ستمبر 2017 سے جولائی 2022 کے دوران 37 لاکھ 19 ہزار 558 ملازمین کو نیشنل پنشن اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.