ETV Bharat / business

EPFO fixes 8.15 pc interest rate on employees ای پی ایف او کھاتہ داروں کے لیے خوشخبری، شرح سود میں اضافہ کا فیصلہ

ایمپلائی پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے ایمپلائی پراویڈنٹ فنڈ پر سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے کروڑوں کھاتہ داروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ گزشتہ دو مالی برس ای پی ایف او پر 8.10 فیصد سود مل رہا تھا تاہم رواں مالی برس 8.15 فیصد سود دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ EPFO fixes 8.15 pc interest rate on employees

EPFO fixes 8.15 pc interest rate on employees' provident fund for 2022-23
ای پی ایف او کھاتہ داروں کے لیے خوشخبری، شرح سود میں اضافہ کا فیصلہ
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:17 PM IST

نئی دہلی: ٹرسٹ آف ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) نے منگل کے روز رواں مالی سال (2022-23) کے لیے شرح سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ای پی ایف او کے کروڑ سے زیادہ کھاتہ داروں کو 8.15 فیصد شرح سود ملے گا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ای پی ایف او کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی) کی دو روزہ میٹنگ کے بعد پی ایف کی شرح سود میں 0.05 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ مالی برس میں اس کی شرح سود 8.10 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 8.15 فیصد ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے مالی برس 1977-78 میں سب سے کم پی ایف سود کی شرح 8 فیصد تھی۔

ایسا نہیں ہے کہ ای پی ایف او کے ٹرسٹیز کی مہر لگنے کے بعد پی ایف اکاؤنٹ پر نئی شرح سود نافذ ہوگی۔ اس کے لیے حکومت کی منظوری بھی ضروری ہے۔ وزارت خزانہ 2022-23 کے لیے طے شدہ شرح سود کا بھی جائزہ لے گی اور اس کی منظوری کے بعد ہی سود کی رقم اکاؤنٹ میں پہنچے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2021-22 کے لیے سود کی رقم بھی ابھی تک پی ایف کھاتہ داروں کو نہیں ملی ہے۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اس بار پی ایف اکاؤنٹ پر سود کی شرح ایک بار پھر کم کر کے 8 فیصد کر دی جائے گی، لیکن ٹرسٹیز نے مہنگائی کو دیکھتے ہوئے کھاتہ داروں کو زیادہ سود دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹنگ کے پہلے دن مرکزی وزیر محنت بھوپیندر یادو اور ٹرسٹیوں کے درمیان زیادہ پنشن کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوئی۔ بتایا گیا کہ ای پی ایف او اہل صارفین کو زیادہ پنشن فراہم کرنے کے عمل کو مکمل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.