ممبئی: عالمی مارکیٹ کے کمزور رجحان سے مقامی سطح پر ہونے والی فروخت کے دباؤ میں گزشتہ ہفتے تقریباً نصف فیصد کی گراوٹ پر رہے گھریلو شیئر بازار کی اگلی ہفتے کی چال عالمی منڈی اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) کے رخ نیز کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج سے طے ہوگی گزشتہ ہفتے، بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس298.22 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد گر کرہفتے کے آخر میں 61729.68 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 110.6 پوائنٹس یعنی 0.6 فیصد کی گراوٹ لے کر 1820 پوائنٹس پر رہا۔
زیر جائزہ ہفتہ میں، بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کا ملا جلا رخ رہا۔ جہاں مڈ کیپ ہفتے کے آخر میں 48.5 پوائنٹس پھسل کر 26152.27 پوائنٹس پر آگیا، وہیں اسمال کیپ 131.53 پوائنٹس کے اضافے سے 29748.14 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں کمزور رجحان کے باوجود ایف آئی آئی کی مضبوط خریداری نے مقامی مارکیٹ کو سہارا دیا۔ امریکی منڈیاں ممکنہ کساد بازاری کے خدشات اور قرض کی حد سے متعلق بات چیت پر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ تاہم، بعد میں دونوں شعبوں میں مثبت پیش رفت سے امریکی بازاروں کو فروغ ملا۔ اگلے ہفتے ایف آئی آئی اور عالمی منڈیوں کے رجحان کا مارکیٹ پر اثر پڑے گا۔ ایف آئی آئی مئی میں اب تک 17376.31 کروڑ روپے کے خالص خریدار رہے ہیں۔ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئی) نے 4674.68 کروڑ روپے کی فروخت کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی مقامی سطح پر اگلے ہفتے اواین سی جی، بی پی سی ایل، اوآئی ایک، بھیل، مہندرا اینڈ مہندرا، سن فارما، بائیوکون، ہنڈالکو، ارکان، آئیڈیا اورہڈکو سمیت کئی دیگر بڑی کمپنیوں کے 31 مارچ کو ختم مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے نتائج جاری ہونے والے ہیں۔ جو مارکیٹ کو سمت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ خام تیل کی قیمت اور ڈالر انڈیکس پر بھی سرمایہ کاروں کی نظر رہے گی۔اس کے علاوہ، گھریلو افراط زر کی نرمی نے ریزرو بینک کے شرح سود میں اضافے پر روک لگائے رکھنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ بنیادی طور پر پاور اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں کمزور کارکردگی کی وجہ سے ملک کی صنعتی پیداوار کی نمو فروری میں 5.6 فیصد سے کم ہوکر مارچ میں 1.1 فیصد رہ گئی۔ نفٹی 50 کے شیئروں نے اب تک 9.7 فیصد کی آمدنی میں اضافہ دیکھا ہے، جو متوقع 10.6 فیصد سے کم ہے، جبکہ نفٹی 500 کی آمدنی متوقع 8.9 فیصد کے مقابلے میں 11.7 فیصد بڑھی ہے، جو مڈ کیپ اور اسمال کیپس کی مضبوط کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ ملک کے وی آئی ایکس کی نچلی سطح مارکیٹ کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھاتی ہے اور طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دیتی ہے۔