ETV Bharat / business

Digital India boosting connectivity ڈیجیٹل انڈیا نے ملک کو نئی طاقت دی: مودی - فورجی کی شکل میں ایک نیا سورج طلوع ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹل انڈیا کے سبب ملک بھر میں وہ تمام تر سہولیاتیں دستیاب ہیں جو اس سے قبل صرف صرف بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے ساتھ دستیاب تھیں۔ Digital India Boosting Connectivity

Digital India boosting connectivity, numbers of digital entrepreneurs: PM Modi
ڈیجیٹل انڈیا نے ملک کو نئی طاقت دی: مودی
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 10:44 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہاکہ ڈیجیٹل انڈیا کے سبب ملک بھر میں وہ تمام تر سہولیاتیں دستیاب ہیں جو اس سے قبل صرف صرف بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے ساتھ دستیاب تھیں۔ ڈیجیٹل انڈیا کی وجہ سے ملک میں نئے ڈیجیٹل انٹرپرائزز بن رہے ہیں۔ Digital India Boosting Connectivity, Numbers Of Digital Entrepreneurs

اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں وزیر اعظم نے کہاکہ "ابھی کچھ دن پہلے، میں نے اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع کے جورسنگ گاؤں کی ایک خبر دیکھی۔ یہ خبر اس تبدیلی کی تھی جس کا گاؤں والوں کو برسوں سے انتظار تھا۔ درحقیقت رواں ماہ یوم آزادی کے دن سے جورسنگ گاؤں میں فورجی انٹرنیٹ خدمات شروع ہو گئی ہیں۔ جیسے گاؤں میں بجلی پہنچنے پر پہلے لوگ خوش ہوتے تھے، اب نئے بھارت میں بھی وہی خوشی 4جی پہنچنے پر ہوتی ہے۔ اروناچل اور شمال مشرق کے دور دراز علاقوں میں فورجی کی شکل میں ایک نیا سورج طلوع ہوا ہے 4G connectivity has brought a new dawn ۔ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی نے ایک نئی صبح لائی ہے۔ جو سہولتیں کبھی صرف بڑے شہروں میں دستیاب تھیں، ڈیجیٹل انڈیا نے ایسی سہولیتین ہر گاؤں تک پہنچا دیا ہے۔ اس کی وجہ سے ملک میں نئے ڈیجیٹل انٹرپرائزز جنم لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ' راجستھان کے اجمیر ضلع کے سیٹھا سنگھ راوت جی 'ٹیلر آن لائن' 'ای اسٹور' چلاتے ہیں۔ دراصل سیٹھا سنگھ راوت کووڈ سے پہلے درزی کا کام کرتے تھے۔ جب کووڈ آیا تو راوت جی نے اس چیلنج کو مشکل نہیں بلکہ ایک موقع کے طور پر لیا۔ انہوں نے آن لائن کام کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے دیکھا کہ گاہک، بڑی تعداد میں ماسک کا آرڈر دے رہے تھے۔ انہوں نے کچھ خواتین کو ملازمت پر رکھا اور ماسک بنانا شروع کر دیا۔ اس کے بعد اس نے 'ٹیلر آن لائن' کے نام سے اپنا آن لائن اسٹور شروع کیا جس میں انہوں نے کئی اور طریقوں سے کپڑے بیچنا شروع کر دیے۔ آج ڈیجیٹل انڈیا کی طاقت سے سیٹھا سنگھ جی کا کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب انہیں پورے ملک سے آرڈر ملتے ہیں۔ انہوں نے یہاں سینکڑوں خواتین کو روزگار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.