نئی دہلی: بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل، سونا، چاندی اور دیگر کئی اشیاء کی قیمتوں میں زبردست کمی درج کی گئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 85.86 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور دیگر اوپیک تیل پیدا کرنے والے ممالک پیداوار میں اضافے پر بات کر رہے ہیں۔ Crude oil, gold and other commodities fall
سونے کی قیمت 1736 ڈالر فی ٹرائے اونس سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔ چاندی کی قیمت بھی 1.02 فیصد گر کر 30.758 ڈالر فی ٹرائے اونس ہوگئی۔ اسی طرح پلاٹینم بھی 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 981.45 ڈالر فی ٹرائے اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تانبے کی قیمت بھی 1.78 فیصد کمی کے ساتھ 3.56 ڈالر فی ٹرائے اونس رہ گئی۔
مزید پڑھیں: