ETV Bharat / business

Credit Card vs Buy Now Pay Later صارفین کے لیے کریڈٹ کارڈ یا بائے ناؤ پے لیٹر میں کونسا آپشن بہتر؟

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 2:44 PM IST

خریداری کے لیے اگر آپشن کی بات کی جائے تو نجی قرضوں اور کریڈٹ کارڈز کے علاوہ اب صارفین اپنی چھوٹی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بائے ناؤ پے لیٹر کا انتخاب کررہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ایک صارف خریداری کے لیے کریڈٹ کارڈز یا 'بائے ناؤ پے لیٹر' میں کس کا انتخاب کرے۔ Credit Card vs Buy Now Pay Later, which is the better option

Credit Card vs Buy Now Pay Later, which is the better option?
صارفین کے لیے کریڈٹ کارڈ یا 'بائے ناؤ پے لیٹر' میں کونسا آپشن بہتر؟

حیدرآباد: تہواروں کا سیزن آچکا ہے اور خریداروں کو راغب کرنے کے لیے دلچسپ آفرز بھی تیار ہیں۔ ای کامرس کمپنیاں پہلے ہی آفرس کا اعلان کر چکی ہیں اور صارفین اپنے آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ گذشتہ دو برسوں کے برعکس رواں برس تہوار سیزن کی خریداری ایک نئی بلندی کو چھونے کی امید ہے۔ اسی درمیان صارفین کے لیے کریڈٹ کارڈز اور بائے ناؤ پے لیٹر (BNPL) دو اختیارات ہیں۔ آئیے جاننتے ہیں کہ ان دونوں میں سے کون سا آپشن صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ Credit Card vs Buy Now Pay Later, which is the better option

جب قرض کے لیے فنڈنگ ​​کی بات آتی ہے تو بائے ناؤ پے لیٹر Buy Now Pay Later بھی ان میں سے شمار ہونے لگا ہے۔ نجی قرضوں اور کریڈٹ کارڈز کے علاوہ، قرض کنندہ اب اپنی چھوٹی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے BPNL کو ایک آپشن کے طور پر حاصل کر رہے ہیں۔ ابھی یہ سہولت فنٹیک کمپنیوں اور کچھ آن لائن پلیٹ فارمز تک محدود ہے، لیکن اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ BNPL بہت جلد کریڈٹ کارٹ کے متبادل ہوسکتا ہے۔

بی این پی ایل ایک قسم کی مختصر مدت کے قرض کی سہولت ہے جو آپ کو خریداری کے لیے مقررہ مدت کے اختتام تک قسطوں میں ادائیگی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ بھارت میں کچھ آن لائن مرچنٹس اور فنٹیک کمپنیاں آسان ادائیگی اور کریڈٹ کارڈز کے متبادل کے طور پر صارفین کو BNPL سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ BNPL ادائیگی کا ایک آپشن ہے، جہاں آپ جیب سے ادائیگی کیے بغیر خریداری کر سکتے ہیں۔ بائے ناؤ پے لیٹر کے تحت بل کو 15-45 دنوں میں ادا کرنا ہوگا اور ادائیگی میں ایک دن کی تاخیر پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے اور آپ کے کریڈٹ سکور کو بھی متاثر ہوگا۔

عام طور پر بینک مضبوط کریڈٹ اسکور والے ملازمین کو کریڈٹ کارڈ جاری کرتے ہیں۔ قرض لینے والے کو رقم کی ادائیگی کے لیے 45-50 دن کا وقت ملتا ہے۔ کسی بھی تاخیر کی صورت میں 45% سالانہ سود وصول کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ کارڈز میں کم از کم ادائیگی کا اختیار ہوتا ہے۔ اگر وقت رقم پر نہ ادا کی گئی تو بینک لیٹ فیس وصول کریں گے۔ بڑے بلوں کو EMIs میں تبدیل کرنے کا بھی امکان ہے۔ جب کہ BNPL ایسے آپشن فراہم نہیں کرتا۔ ان دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنے سے پہلے اپنی مالی حالت کا جائزہ لینا بہتر ہے۔ مہنگی اشیاء کو کریڈٹ کارڈ کے تحت لایا جا سکتا ہے اور قسطوں میں ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ BNPL میں ایسی کوئی لچک نہیں۔ اگر آپ ابھی کچھ خریدنا چاہتے ہیں اور مختصر مدت میں اسے ادا کرنا چاہتے ہیں،تو Buy Now Pay Later بہترین آپشن ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.