ETV Bharat / business

New Record in Coal Production: کوئلے کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا، وزارت کوئلہ

author img

By

Published : May 25, 2022, 8:34 AM IST

وزارت کوئلہ کا ماننا ہے کہ آنے والے مانسون سیزن میں بجلی کی مانگ میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے کوئلے کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا۔ Demand for coal will increase further

New Record in Coal Production
New Record in Coal Production

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے منگل کو کہا کہ ملک میں کوئلے کی پیداوار مئی کے وسط میں ریکارڈ 33.94 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ جب کہ گزشتہ سال یعنی 2021 میں یہ 24.91 میٹرک ٹن تھا۔ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، "مئی 2022 کے پہلے پندرہ دن میں کوئلے کی کل پیداوار بڑھ کر 33.94 ملین ٹن ہو گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 24.91 ملین ٹن کی پیداوار کے مقابلے میں 36.23 فیصد زیادہ ہے۔" Coal Production Rose To 34 Million Tonnes in First Half May

اس کے علاوہ 15 مئی 2022 تک کوئلے کی کُل ڈسپیچ 37.18 میٹرک ٹن تھا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 15.87 فیصد زیادہ ہے۔ کوئلہ وزارت نے کہا کہ کوئلے کی کل ترسیل اپریل 2022 کے لیے 71.77 میٹرک ٹن رہا جس میں سال بہ سال کی بنیاد پر 9.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کوئلہ وزارت نے مزید کہا کہ 'ملک میں کوئلے کی کل پیداوار اپریل 2022 میں بڑھ کر 67 ملین ٹن ہو گئی۔ Ministry of Coal on Coal Production

حکام کے مطابق کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اپریل 2022 کے مہینے میں کوئلے کی اپنی سب سے زیادہ ماہانہ پیداوار 53.47 میٹرک ٹن ریکارڈ درج کی ہے، جو کہ سال بہ سال کی بنیاد پر 27.64 فیصد اضافہ ہے۔ CIL ملک بھر میں پاور جنریشن پلانٹس کو زیادہ تر کوئلہ تیار اور سپلائی کرتی ہے۔ سی آئی ایل سے کوئلے کی کل ڈسپیچ اپریل 2022 میں 57.50 میٹرک ٹن تھا جب کہ اپریل 2021 میں 54.23 میٹرک ٹن تھا۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، پاور پلانٹس (بشمول غیر CIL پیداوار) کی کل ترسیل 61.69 میٹرک ٹن رہی جو کہ اپریل 2021 میں 52.32 میٹرک ٹن تھی، جس میں 17.91 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

ایک اہلکار نے کہا، "کوئلے کی وزارت مسلسل اقتصادی ترقی اور موسمی عوامل کی وجہ سے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کو مزید بڑھانے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزارت نے آنے والے مانسون سیزن میں بجلی کی طلب میں اضافے کا اندازہ لگایا ہے جس سے کوئلے کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.