ممبئی: عالمی بازار میں میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان حکومت کی جانب سے سپلائی بڑھنے کے بعد مہانگر گیس لمیٹڈ نے سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ ممبئی کے لوگوں کو ملنے والا ہے۔ کمپنی نے کہاکہ سی این جی اور پی این جی کی نئی قیمتیں منگل کی رات سے ہی نافذ ہو گئی ہیں۔ CNG Price Reduced
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری گیس تقسیم کرنے والی کمپنی مہانگر گیس لمیٹڈ نے منگل کی رات ممبئی میں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ کمپنی نے کہا کہ شہر میں سی این جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اور پی این جی کی قیمت میں 4 روپے فی ایس سی ایم کمی کی گئی ہے۔ کمپنی نے کہاکہ گیس کے معاملے میں حکومتی سپلائی میں اضافے کی وجہ سے CNG-PNG کی قیمت کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں نرمی سے بھی کمپنی کو مدد ملی ہے۔ CNG Gas will Be Cheaper by Rs 6 per Kg and PNG by Rs 4 per Kg
مہانگر گیس لمیٹڈ کے ایک سرکاری بیان کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد ممبئی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سی این جی کی قیمت اب 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح پی این جی کی نئی قیمت 48.50 روپے فی معیاری مکعب میٹر ہو گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمت میں کمی کے بعد سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کے ایندھن کی قیمت میں 48 فیصد کمی ہو جائے گی جبکہ پی این جی صارفین کو ایل پی جی کے مقابلے میں 18 فیصد تک بچت کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: