ETV Bharat / business

Centre Imposes Extra Tax: خام تیل پر 23,250 روپے فی ٹن ٹیکس عائد کیا گیا

روپے کی مسلسل گراوٹ اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والے نقصان کے درمیان مرکز کی مودی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل Petrol, Diesel اور ایوی ایشن فیول (اے ٹی ایف) کی برآمد پر ٹیکس بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔ تازہ ترین فیصلے کے بعد ملک میں ڈیزل، پیٹرول اور اے ٹی ایف کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔ Centre Imposes Extra levies on Petrol, Diesel Exports

Centre imposes extra levies on petrol, diesel exports
خام تیل پر 23,250 روپے فی ٹن ٹیکس عائد کیا گیا
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 10:43 PM IST

نئی دہلی: قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گھریلو پروڈیوسروں کی بھاری کمائی کے درمیان حکومت نے خام تیل پر 23,250 روپے فی ٹن کا سیس لگا دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہاکہ یہ سیس خصوصی ایڈیشنل ڈیوٹی آف ایکسائز (ایس اے ای ڈی ) کے طور پر لگایا گیا ہے، لیکن چھوٹے گھریلو پروڈیوسروں اور درآمد شدہ خام تیل کو اس سیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ملکی پیداوار کرنے والے خام تیل بین الاقوامی قیمتوں کے برابر فروخت کرتے ہیں۔ Centre Imposes Extra levies on Petrol, Diesel Exports

بیان میں کہا گیا ہے کہ "حالیہ مہینوں میں، خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔" خام تیل کے مقامی پروڈیوسرز بین الاقوامی قیمتوں کے برابر خام تیل مقامی ریفائنریوں کو فروخت کرتے ہیں۔ نتیجتاً خام تیل کے مقامی پروڈیوسرز بڑی رقم کما رہے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے خام تیل پر عائد کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اس بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ ’’خام تیل کی درآمد کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔‘‘ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات / ایندھن کی قیمتوں پر اس سیس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے علاوہ چھوٹے پروڈیوسر، جن کی خام تیل کی سالانہ پیداوار گذشتہ مالی برس کے لحاظ سے دو لاکھ بیرل سے کم ہے، اس سیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی اس مقدار پر کوئی سیس نہیں لگایا جائے گا اگر خام تیل کا کوئی پروڈیوسر، جس نے گذشتہ برس خام تیل کی کچھ زیادہ پیداوار کی ہو۔ یہ قدم گذشتہ برس کے دوران اضافی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.