ETV Bharat / business

Cashless Claim کیش لیس کلیمز فیچر کے دشوار کن مراحل سے نجات پانے کے چند نکات

انشورنس کمپنیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی کیش لیس کلیم پالیسی ہولڈر کے لیے ایک پرکشش اسکیم ہے، یہ طبی ہنگامی حالات میں بڑی راحت فراہم کرتا ہے۔ تاہم کیش لیس ٹریٹمنٹ کے تحت پالیسی ہولڈر کے لیے ضروری ہے کہ وہ کمپنی کو ضروری دستاویزات فراہم کرے، تاکہ بل پروسیسنگ میں مستقبل کے مسائل سے بچا جا سکے۔ Cashless claim not as easy as you think? Follow these tips

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 1:04 PM IST

Cashless claims face hitches sometimes? Tips to overcome
کیش لیس کلیمز فیچر کے دشوار کن مراحل سے نجات پانے کے چند نکات

حیدرآباد: انشورنس کمپنیون کی جانب سے پیش کی جانے والی کیش لیس کلیم پالیسی ہولڈر کے لیے ایک پرکشش اسکیم ہے۔ یہ طبی ہنگامی حالات میں بڑی راحت فراہم کرتا ہے، اور ہمیں نامساعد حالات میں رقم جمع کرنے کی جد جہد سے مستثنی رکھتا ہے۔ کیش لیس فیچر کے تحت، متعلقہ بیمہ کمپنیاں ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد براہ راست بلوں کی ادائیگی کرتی ہیں۔ تاہم بعض اوقات غیر متوقع مسائل بھی سامنے آتے ہیں، تب ہمیں کیا کرنا چاہیے آئیے جانتے ہیں۔؟ Cashless claim not as easy as you think? Follow these tips

کیش لیس پالیسیوں سے پیدا ہونے والا ایک بڑا مسئلہ جزوی دعوے کا تصفیہ ہے۔ یہاں کمپنی علاج کے لیے ایک مقررہ رقم ادا کرتی ہے۔ پالیسی ہولڈر کو اضافی علاج کے لیے بذات خود بل ادا کرنے ہوں گے اور پھر دعویٰ کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر ایک کمپنی نے کیش لیس کلیم کے لیے 30,000 روپے ادا کیے، لیکن بعد میں پالیسی ہولڈر کو ایک بار پھر ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور 10,000 روپے کے علاج کے اضافی خرچ ہوئے۔ اس رقم کو پہلے پالیسی ہولڈر کو ادا کرنا ہوگا اور پھر دعوی کے لیے کمپنی سے رجوع کرنا ہوگا۔

پالیسی ہولڈرز کی جانب سے ایک اور احتیاط کی ضرورت ہے، جو کہ متعلقہ انشورنس کمپنی کے ذریعہ منظور شدہ نیٹ ورک ہسپتال میں علاج کرنا شامل ہے۔ اگر کسی ہنگامی صورت حال میں، مریض کو غیر نیٹ ورک ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے، تو انشورنس کمپنی کیش لیس کلیم پر کارروائی نہیں کرے گی۔ ایسے حالات میں پالیسی ہولڈر کو اپنی طرف سے علاج کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے اور پھر تمام ضروری طبی دستاویزات اور بلوں کے ساتھ کلیم کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔ لہذا نیٹ ورک ہسپتالوں کی فہرست جس کے ساتھ کمپنی نے معاہدہ کیا ہے، شروع میں ہی چیک کیا جانا چاہئے۔

کیش لیس ٹریٹمنٹ کے تحت پالیسی ہولڈر کے لیے ضروری ہے کہ وہ کمپنی کو ضروری دستاویزات فراہم کرے، تاکہ بل پروسیسنگ میں مستقبل کے مسائل سے بچا جا سکے۔ خاص طور پر پالیسی ہولڈر کو بغیر کسی ناکامی کے تھرڈ پارٹی ایڈمنسٹریٹر (TPA) کو پری اتھارائزیشن فارم جمع کرانا چاہیے۔ بہتر ہے کہ TPA کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ کارڈز کو ہر وقت ساتھ رکھیں۔ عام ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں کیش لیس کلیم پروسیسنگ کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لیے اجازت فارم اور دیگر دستاویزات جمع کرائے جائیں۔

طبی ہنگامی حالات میں کیش لیس کلیم پروسیسنگ ایک چیلنج ہے۔ کچھ مرض ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں ایمرجنسی سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر تاخیر سے بچنے کے لیے فوری بلوں کی ادائیگی کے لیے کہہ سکتے ہیں، پھر پالیسی ہولڈر براہ راست ادائیگی کر سکتے ہیں اور بعد میں انشورنس کمپنیوں سے رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے بہتر ہے کہ کسی ایسی کمپنی کا انتخاب کیا جائے جس کے پاس آن لائن بلوں کی ادائیگی کے لیے مضبوط نیٹ ورک ہو۔

کچھ علاج کیش لیس ہیلتھ کلیمز کے تحت نہیں آتے ہیں۔ عام طور پر باقاعدگی سے چیک اپ اور خصوصی طبی ٹیسٹ کیش لیس کلیمز کے تحت نہیں آتے۔ لہذا پالیسی ہولڈرز کو پہلے سے ہی رعایت کے بارے میں معلوم کرنا چاہیے کہ آیا کوئی کمپنی اس سلسلے میں پیش کش کرتی ہے یانہیں۔

ہمیں اس حقیقت کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اگر انشورنس کمپنی یا ٹی پی اے یا پالیسی ہولڈر کیش لیس کلیمز میں غلطی کرتا ہے تو پالیسی ہولڈر نقصان اٹھائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ انشورنس لینے سے پہلے تمام حقائق کو جاننے کے لیے مستعدی سے کام لینا چاہیے۔ نیٹ ورک ہسپتالوں، پالیسی میں شامل بیماریوں کی فہرست اور کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ رعایت کے بارے میں معلوم کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی کلیم پروسیسنگ کے دوران انشورنس کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ پروٹوکول پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.