ملک میں کوئلہ، قدرتی گیس، پیٹرولیم ریفائنری مصنوعات، کھاد، سیمنٹ اور بجلی کے شعبوں کی مضبوط کارکردگی کی بدولت اس سال اپریل کے دوران بنیادی صنعت کی پیداوار میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت اور صنعت کے فروغ برائے صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی طرف سے اپریل 2022 کے لیے جاری آٹھ بنیادی صنعتوں کے انڈیکس کے مطابق آٹھ بنیادی صنعتوں کا مشترکہ اشاریہ اپریل 2022 میں 143.2 رہا، جو اپریل 2021 کہ انڈیکس کے مقابلے میں 8.4 فیصد (عارضی)زیادہ ہے۔ کوئلہ، بجلی، ریفائنری مصنوعات، کھاد، سیمنٹ اور قدرتی گیس کی صنعتوں نے اس عرصے کے دوران پیداوار میں اضافہ درج کیا۔
مزید پڑھیں:وزیر تجارت نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اہم منصوبوں کا جائزہ لیا
آٹھ بنیادی صنعتوں کے جنوری 2022 کے لیے پہلے جاری کردہ انڈیکس میں 3.7 فیصد (عارضی) کی شرح نمو کو بڑھا کر چار فیصد کر دیا گیا ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل-مارچ-22 2021کے دوران بنیادی صنعت کی شرح نمو 10.4 فیصد (عارضی) رہی ہے۔
یو این آئی