نئی دہلی: تہواروں کا موسم شروع ہو رہا ہے۔ نوراتری، دسہرہ پھر دیوالی، مجموعی طور پر اکتوبر کے مہینے میں بہت سارے تہوار ہیں۔ تہوار جو اپنے ساتھ خاص چیز لاتا ہے وہ ہے چھٹیاں، لیکن بعض اوقات چھٹیاں آپ کے کام کو خراب کر سکتی ہیں۔ خصوصاً بینک کی چھٹیوں، حالانکہ آج کل بینکنگ کے زیادہ تر کام گھر بیٹھے ہی کئے جاتے ہیں، لیکن پھر بھی ہمیں کئی کاموں کے لیے بینک برانچ جانا ہی پڑتا ہے۔ ایسے میں جب ہمیں برانچ جانا ہو تو اس دن بینک کھلے رہیں گے یا نہیں اس کا علم ہونا ضروری ہے۔ اس کے لیے آپ کو بینک کی چھٹیوں کے بارے میں جاننا ہوگا، تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔ اکتوبر کے مہینے میں درجنوں چھٹیاں ہیں۔ بینک چھٹیوں کی فہرست میں اکتوبر مہینے میں مختلف مواقع پر کُل 21 چھٹیاں ہیں۔ اس میں ہفتہ واری تعطیلات بھی شامل ہیں۔ ایسے میں اگر آپ کا بینک برانچ میں کوئی ضروری کام ہے تو اسے وقت پر نمٹا لیں۔ Bank to Remain Shut Next Month
اگر ہم ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے اکتوبر کے چھٹی والے کیلنڈر پر نظر ڈالیں تو، اس مہینے میں دُرگا پوجا، دسہرہ، دیوالی، عید میلاد النبی سمیت کئی چھٹیاں ہیں۔ اگلے مہینے بینک سے متعلق کام کو نمٹانے کے لیے گھر سے نکلنے سے پہلے بینک کی چھٹیوں کی فہرست پر نظر ڈالنا آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
مزید پڑھیں:
بینک تعطیلات کی فہرست مندرجہ ذیل:
یکم اکتوبر | سکم میں یکم اکتوبر کو بینکوں کی ششماہی بندش کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
2 اکتوبر | گاندھی جینتی اور اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
3 اکتوبر | سکم، تریپورہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، میگھالیہ، کیرالہ، بہار اور منی پور میں درگا پوجا (مہا اشٹمی) پر بینک بند رہیں گے۔ |
4 اکتوبر | کرناٹک، اڈیشہ، سکم، کیرالہ، بنگال، اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ اور میگھالیہ میں درگا پوجا/دسہرہ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
5 اکتوبر | درگا پوجا/دسہرہ/ وجے دشمی کی وجہ سے منی پور کے علاوہ پورے بھارت میں بینک بند رہیں گے۔ |
6 اکتوبر | درگا پوجا (دسین) کی وجہ سے گنگٹوک زون میں بینک بند رہیں گے۔ |
7 اکتوبر | درگا پوجا (دسین) کی وجہ سے گنگٹوک زون میں بینک بند رہیں گے۔ |
8 اکتوبر | دوسرے سنچر کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
9 اکتوبر | اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
13 اکتوبر | شملہ زون میں کروا چوتھ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
14 اکتوبر | عید میلاد النبی کے موقع پر جموں اور سرینگر میں بینک بند رہیں گے۔ |
16 اکتوبر | اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
18 اکتوبر | کٹی بیہو کی وجہ سے آسام میں بینک بند رہیں گے۔ |
22 اکتوبر | چوتھے سنچر کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
23 اکتوبر | اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
24 اکتوبر | کالی پوجا/دیوالی/لکشمی پوجن (دیوالی)/نارک چتردشی کی وجہ سے، گنگٹوک، حیدرآباد، امپھال کے علاوہ ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔ |
25 اکتوبر | لکشمی پوجا/دیولی/گووردھن پوجا کی وجہ سے گنگٹوک، حیدرآباد، امپھال اور جے پور میں بینک بند رہیں گے۔ |
26 اکتوبر | احمد آباد، بیلا پور، بنگلورو، دہرادون، گنگ ٹوک، جموں، کانپور، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، شملہ اور سری نگر زون میں گووردھن پوجا/ وکرم سموت نئے سال کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
27 اکتوبر | بھائی دوج کی وجہ سے گنگٹوک، امپھال، کانپور اور لکھنؤ زون میں بینک بند رہیں گے۔ |
30 اکتوبر | اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
31 اکتوبر | سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر رانچی، پٹنہ اور احمد آباد زون میں بینک بند رہیں گے۔ |