ETV Bharat / business

Bakra Bazaar in Delhi Jama Masjid: دہلی جامع مسجد کا بکرا بازار، تاجروں کا منتظر

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 9:07 AM IST

عید الاضحیٰ سے قبل دہلی کی شاہی جامع مسجد کے اطراف میں بکروں کا بازار سجنے لگتا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اتنے بکرے اس بازار میں پہنچ چکے ہوتے تھے کہ وہاں سے چلنا بھی محال ہوجاتا تھا۔ تاہم رواں برس جامع مسجد کا یہ بازار خالی پڑا ہے۔ Bakra Bazaar in Delhi Jama Masjid

15675889
15675889

دہلی: عید الاضحیٰ میں ابھی کچھ روز باقی ہیں، ایسے میں بکرے کی خرید و فروخت بھی شروع ہو چکی ہے تاہم دہلی کی شاہی جامع مسجد کے پہلو میں بنے اردو پارک میں گزشتہ 50 برسوں سے بکرے کا بازار ایک ماہ قبل ہی سج جایا کرتا تھا لیکن رواں برس ایسا نہیں ہے۔ Bakra Bazaar in Delhi Jama Masjid۔ دراصل گزشتہ دو برس کورونا کی نذر ہوئے تاہم رواں برس معمولات زندگی واپس پٹری پر لوٹ چکی ہے اسی لیے لوگوں کو امید ہے کہ اس برس بکرے کی خریداری گزشتہ دو برسوں کے مقابلے زیادہ ہوگی۔

دہلی جامع مسجد کا بکرا بازار بکرا تاجروں کا منتظر
اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کی شاہی جامع مسجد کے اطراف میں لگنے والے بکرے کے بازار کا جائزہ لیا جہاں ابھی کچھ ہی لوگ بکرے فروخت کرنے یہاں آئے ہیں جب کہ اردو پارک مکمل طور پر خالی پڑا ہے۔ نمائندے نے بکرا بازار کے ذمہ دار محمد شاکر سے بھی بات کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ اردو بازار پارک میں بکرے یکم جولائی سے فروخت ہونا شروع ہوں گے۔ چونکہ ہمیں ایم سی ڈی کی جانب سے صرف 11 دن کی اجازت ملی ہے اس لیے ہم بھی ایم سی ڈی پرمیشن کے مطابق ہی بازار لگائیں گے۔ البتہ جامع مسجد کے دیگر پارک اور خالی جگہ پر بازار لگنا شروع ہو گیا ہے۔ Bakra Bazaar of Jamia Masjid awaits Goat Traders

وہیں محمد وسیم کا کہنا تھا کہ 50 سالہ اس قدیمی بازار میں بکرے والوں کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ انہیں پریشانی نہ ہو ان کے مطابق بکرے والے موجودہ حالات کی وجہ سے ڈر و خوف میں مبتلا ہیں۔ ہماری ان سے اپیل ہے کہ وہ بازار میں آئے انہیں تمام سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ محمد مجتبیٰ نے بتایا کہ اس بازار کو سجانے کے لیے دہلی پولیس اور انتظامیہ کی مکمل طور پر مدد حاصل ہے ایسے میں بکرے کے تاجروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.