ETV Bharat / business

Amazon Layoffs in India ایمیزون بھارت میں بھی سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرے گا

حال ہی میں Amazon نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر 10 ہزار سے زیادہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دے گا۔ یہ سب ایک ساتھ نہیں ہوگا بلکہ آہستہ آہستہ ہوگا۔ خبر کے مطابق ایمیزون نے ابھی تک لوگوں کو نوکری سے نہیں نکالا ہے۔ کمپنی نے ملازمین سے کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیں۔ Amazon to fire hundreds of workers in India

Amazon to fire hundreds of workers in India next month
یمیزون بھارت میں بھی سینکڑوں ملازمین نوکری سے فارغ کرے گا
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 4:02 PM IST

حیدرآباد: دنیا کی مشہور ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون کی جانب سے تقریباً 10,000 ملازمین کی تخفیف کے اعلان کے بعد اب ایمیزون بھارت میں ملازمین کو جھٹکا دینے والا ہے۔ ایمیزون نے سینکڑوں بھارتی ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایمیزون بھارت میں کچھ آپریشنز بند کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے، یہ انکشاف بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمیزون بھارت میں کھانے کی ترسیل کا کاروبار بند کرنے جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں اگلے ماہ سینکڑوں ملازمین کو برطرف کیا جا سکتا ہے۔ Amazon to fire hundreds of workers in India

رپورٹس کے مطابق بھارت دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی ای کامرس مارکیٹ میں سے ایک ہے۔ تاہم بہت سے شعبوں میں ایمیزون کی ترقی سست روی کا شکار ہے۔ نقصان کی وجہ سے کمپنی کو یہ سخت قدم اٹھانا پڑا، کمپنی نے چند ہفتے پہلے کہا تھا کہ وہ آنے والے وقت میں ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کر دے گی۔

ایمیزون کے بہت سے پروجیکٹ بیٹا ٹیسٹنگ میں ہیں، وہ اس میں بھی تاخیر کر رہا ہے۔ کمپنی اس وقت ان پروجیکٹس کو شروع کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی ہے۔ مزید یہ بھارت میں ایمیزون اکیڈمی لرننگ پلیٹ فارم کو بھی بند کر دے گا، لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکیڈمی لرننگ پلیٹ فارم کے تحت ایمیزون طلباء کو ملک کے میڈیکل اور انجینئرنگ اسکولوں میں داخلہ دلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس معاملے سے واقف ایک شخص نے بلومبرگ کو بتایا کہ بھارت میں فورس تقریباً 10 ہزار افراد پر مشتمل ہے، وہاں سے سینکڑوں لوگوں کو نکال دیا جائے گا۔

حال ہی میں Amazon نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر 10,000 سے زیادہ ملازمین کو فارغ کر دے گا۔ یہ سب ایک ساتھ نہیں ہو گا بلکہ آہستہ آہستہ ہو گا۔ خبر کے مطابق ایمیزون نے ابھی تک لوگوں کو نوکری سے نہیں نکالا ہے۔ کمپنی نے ملازمین سے کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.