ETV Bharat / business

Amazon Begins Mass Layoffs ایمیزون میں بڑے پیمانے پر چھنٹنی کا عمل شروع - ای کامرس کمپنی نے ملازمین کو نکالا

نیویارک ٹائمز نے اس ہفتے رپورٹ کیا کہ ایمیزون کارپوریٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تقریباً 10,000 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی چھنٹنی ہوگی۔ وہیں ملازمین نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ Amazon begins mass layoffs

Amazon begins mass layoffs in US
ایمیزون میں بڑے پیمانے پر تخفیف کا عمل شروع
author img

By

Published : Nov 17, 2022, 10:59 AM IST

سان فرانسسکو : امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمیزون نے اس ہفتے پوری کمپنی میں ملازمتیں کو فارغ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ہارڈ ویئر کے سربراہ ڈیو لمپ نے بدھ کے روز ملازمین کو بتایا کہ جائزوں کے بعد، ہم نے حال ہی میں کچھ ٹیموں اور پروگراموں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان فیصلوں کے نتیجے میں اب کچھ افراد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خبر دیتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں ہم باصلاحیت افراد کو کھو دیں گے'۔ Amazon begins mass layoffs

نیویارک ٹائمز نے اس ہفتے رپورٹ کیا کہ ایمیزون کارپوریٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تقریباً 10,000 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی تخفیف ہوگی۔ ایمیزون کے ذریعے برطرف کیے جانے کے بعد کئی ملازمین نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانیاں شیئر کیں۔ ایمیزون کے ایک سابق ملازم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ وہ مطلع کرتے ہیں کہ وہ بڑے پیمانے پر برطرفی سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہوں۔ اب انہیں کام کی تلاش ہے۔ اگر کسی کے پاس کوئی کام ہو تو براہ کرم اس مشکل وقت میں مدد کریں۔'

ایمیزون میں بڑے پیمانے پر برطرفی سے متاثر ایک اور ملازم نے بتایا کہ وہ 6 سال سے ایمیزون کے ساتھ تھا۔ انہوں نے کہ وہ ابتدائی دنوں سے ہی Alexa کو بڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے۔ انہیں اس پر فخر ہے جو انہوں نے مل کر بنایا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ اور سی این بی سی نے سب سے پہلے یہ اطلاع دی کہ ایمیزون نے امریکہ میں اپنے دفاتر میں ملازمین کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز اطلاع دی کہ ایمیزون اس ہفتے بڑے پیمانے پر تخفیف کا عمل شروع کرے گا۔

31 دسمبر تک، ایمیزون کے پاس تقریباً 1.6 ملین کل مستقل اور جز وقتی ملازمین تھے، رپورٹ کردہ تخفیف ایمیزون کی کارپوریٹ افرادی قوت کے 3 فیصد اور اس کی عالمی افرادی قوت کے ایک فیصد کے برابر ہیں۔ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے حال ہی میں اشارہ دیا کہ امریکی معیشت یا تو کساد بازاری کا شکار ہے یا کساد بازاری کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ایمیزون، دنیا کا سب سے بڑا خوردہ فروش ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.