ETV Bharat / business

ایس بی آئی میوچل فنڈ کے نئے ایس آئی پی میں 39 فیصد کا اضافہ - business news

اثاثہ مینجمنٹ کی بنیاد پر ملک کے سب سے بڑے فنڈ ہاؤس ایس بی آئی میوچل فنڈ نے رواں مالی سال میں یکم جنوری 2022 تک 30 لاکھ سے زیادہ نئے ایس آئی پی رجسٹر کیے ہیں، جس میں سال 20-21 کے مقابلے 39 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

39% increase in new SIP of SBI Mutual Fund
ایس بی آئی میوچل فنڈ کے نئے ایس آئی پی میں 39 فیصد کا اضافہ
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 7:40 AM IST

رواں مالی سال میں فنڈ ہاؤس کو اوسطاً ماہانہ 1,800 کروڑ روپے کا ایس آئی پی حاصل ہوا، جس میں اوسط ایس آئی پی کا سائز تقریباً 2,500 روپے کاتھا۔ کمپنی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ نئے ایس آئی پی میں مضبوط اضافہ کا سہرا آئی ایف اے، قومی تقسیم کاروں اور ایس بی آئی کی شاخوں کے مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعہ کی جانے والی پیش کشوں کی دستیابی کے سرجاتا ہے۔ ایس بی آئی میوچل فنڈ نے کئی ٹائر 2 مقامات پر نئی شاخیں کھولنے کے ساتھ ملک میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کیا ہے۔ SBI Mutual Fund the largest fund house in the country

گزشتہ دوبرسوں میں وبا کے دوران ملک بھر کے سرمایہ کاروں سے فنڈ ہاؤس نے ایس آئی پی کے ذریعے سرمایہ کاری حاصل کی اور تمام شعبوں میں تقریباً یکساں نمو درج کی گئی، جس میں رواں مالی سال میں شمال (25 فیصد)، مشرق (22 فیصد) مغرب (25 فیصد) اور جنوب میں (28 فیصد) اضافہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Indian Telecom Companies Threaten to Stop Internet Services in Nepal:ٹاٹا اور ائرٹیل ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے نیپال میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر سکتے ہیں

کمپنی نے کہا کہ رواں مالی سال میں بھی ایس بی آئی میوچل فنڈ نے دیگر اہم سنگ میل حاصل کیے، جس میں 6 لاکھ کروڑ روپے کے اے اے یو ایم پارکرنے والے ملک کا پہلا فنڈ ہاؤس بننے کی حصولیابی بھی شامل ہے۔ مسلسل سرمایہ کاروں کی آگاہی کے اقدامات اور کچھ انتہائی مناسب مارکیٹ پیشکشوں کے آغاز نے موجودہ اور نئے دونوں سرمایہ کاروں کے ساتھ برانڈ کی حصے داری کو بڑھانے میں مدد کی۔

اس فنڈ ہاؤس نے ایس بی آئی بیلنسڈ ایڈوانٹیج فنڈ (14691 کروڑروپے کی کمائی) کے ساتھ کھلی مدت کے ایکٹو ایکویٹی کیٹگری میں سب سے زیادہ فنڈز کا انتظام کیا۔ اس کے بعد (8095 کروڑ روپے کی کمائی) کے ساتھ ملٹی کیپ کیٹگری میں ایس بی آئی ملٹی کیپ فنڈ کا مقام رہا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.