سیتا رمن نے کہا کہ دنیا میں معاشی شعبے میں عدم استحکام کا ماحول ہے۔ اور چین اور امریکہ کے مابین تجارتی جنگ کی وجہ سے کئی ممالک کی معاشی حالت غیر مستحکم ہے، ان سب حالات کے باوجود بھارت کی معیشت بہتر حالت میں ہے اور ہندوستان اب بھی سب سے تیز ی سے آگے بڑھنے والی معیشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین، امریکہ اور جرمنی جیسے ممالک کے مقابلے میں بھی ہماری ترقی کی شرح زیادہ ہے، حکومت کے ایجنڈے میں معاشی اصلاحات سرفہرست ہیں اور ان اصلاحات کا عمل سنہ 2014 سے مسلسل جاری ہے۔
وزیر خزانہ نے کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے شیئرز کی منتقلی سے حاصل طویل اور مختصر مدتی سرمایہ پر بڑھایا گیا سرچارج واپس لینے کا اعلان کیا۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پوری دنیا مندی کا شکار ہے لیکن بھارت کی معیشت اب بھی مضبوط ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ عالمی کساد بازاری کو سمجھنے کی ضرورت ہے، جبکہ چین اور امریکہ کے مابین جاری تجارتی جنگ مزید سے مندی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کساد بازاری کا مسئلہ صرف بھارت کے لیے ہے بلکہ دنیا کے بقیہ ممالک بھی اس وقت مندی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں لگاتار معیشت کو سدھارنے کے لیے کام ہوا ہے جبکہ بھارت کی معیشت دوسرے ممالک کے مقابلے بہت بہتر ہوئی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کی سمت میں حکومت مسلسل کام کر رہی ہے اور انکم ٹیکس ریٹرن بھرنا پہلے سے کافی آسان ہوا ہے جبکہ جی ایس ٹی کو بھی مزید آسان بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک کے مقابلے میں ہماری ترقی کی شرح بھی کافی اچھی ہے جس کی وجہ سے ملک میں کاروبار کرنا آسان ہوا ہے۔
نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت پر الزام عائد ہوتے ہیں کہ ٹیکس کو لے کر لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے جبکہ معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے اور ہم ٹیکس اور لیبر ایکٹ میں مسلسل بہتری کے لیے کام کرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس نوٹس کے لیے مرکزی سسٹم ہوگا اور ٹیکس کے لیے کسی کو بھی پریشان نہیں کیا جائے گا، یکم اکتوبر سے مرکزی سسٹم کے ذریعے نوٹس بھیجے جائیں گے جس سے ٹیکس کے تعلق سے ہراسانی کے واقعات پر روک لگے گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کیپٹل گینس پر سرچارج واپس لیا جائے گا اور اسٹاک مارکیٹ میں کیپٹل گینس و فارین پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر سرچارج نہیں لیا جائے گا۔
- اسٹارٹ اپ ٹیکس تصفیے کے لیے الگ سیل تشکیل دیا جائے گا۔
- قرض کے لیے درخواست کی آن لائن نگرانی کی جائے گی۔
- قرض منظور ہونے کے بعد ضمانت کے کاغذات (سیکورٹی رلیٹیڈ ڈاکیومنٹ) 15 روز کے اندر بینکوں مین جمع کرانا ہوگا۔
- سود کی شرح میں کمی کا فائدہ لوگوں کو تک پہنچانا حکومت کا مقصد۔
- شیئر بازار میں کیپیٹل گینز سے سرچارج ہٹایا جائے گا۔
- ڈی میٹ اکاؤنٹ کے لیے کے وائی سی مفت ہوگا۔
- ریپو ریٹ کم ہوگا۔
- حکومت سواریوں کی خریداری بڑھانے کے لیے متعدد اسکیمز پر کام کر رہی ہے۔
- 31 مارچ سنہ 2020 تک خریدی گئی بی ایس 4 سواریاں درست ہوں گی۔
- ای وی اور بی ایس 4 گاڑیوں کا رجسٹریشن جاری ہوگا۔