سنہ 2011 -12 سے 2017-18 کے دوران تقریبا 2 کروڑ مرد ملازمین بے روزگار ہوئے۔ یہ معلومات نیشنل سیمپل سروے آفس کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنہ 2017-18 کے دوران، ملک میں 26.6 کروڑ افراد ہی ملازمت کر رہے تھے۔ جبکہ سنہ 2011 -12 میں یہ تعداد 30.4 کروڑ تھی۔
یہ رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہے۔سنہ 1993-94 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ جب بھارت میں مرد ملازمین کی تعداد کم ہوئی ہے۔
شہری اور دیہی علاقوں میں، مردوں میں بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد اور 5.8 فیصد ہے۔ اس رپورٹ کو نیشنل اسٹیٹسٹک کمیشن کی جانب سے بھی منظوری مل گئی ہے۔ تاہم، این ایس سی کے دو سینیئر افسران کے استعفی دینے کے بعد حکومت نے اسے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔
استعفی دینے والے افسران میں این ایس سی کے چیئرمین پی سی موہنن بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں زرعی شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد میں بہت کمی آئی ہے۔ اس دوران گاؤں میں 3 کروڑ سے زائد مزدوروں کی نوکریاں گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اعداد و شمار پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے، لیکن دنیا کے 108 ماہرین نے گزشتہ ہفتے مودی حکومت کی سخت مذمت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی خراب شبیحہ کو منظر عام پر لانے والے اعداد شمار چھپانے کا حق نہیں ہے۔