ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ میں رونق لوٹی

چھ روز تک مسلسل گراوٹ کے بعد جمعہ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں ابتدائی کاروبار میں تیزی آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں رونق لوٹی
اسٹاک مارکیٹ میں رونق لوٹی
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 2:16 PM IST

بی ایس ای کا سنیکس 438.29 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36،991.89 پوائنٹس پر کھلا اور تقریبا 500 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37،034.22 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 104.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10،910.40 پر کھلا اور 10،946.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

میڈیم اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری رہی۔ سرمایہ کاروں نے آئی ٹی اور ٹیک گروپوں کے ساتھ ساتھ ایف ایم سی جی ، آٹو اور پاور گروپس کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔ سینسیکس میں ٹی سی ایس ، انفوسس ، ہندوستان یونی لیور اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز میں شاندار تیزی رہی۔

خبر لکھے جانے تک سنسیکس 242.98 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 36،796.58 پوائنٹس پراورنفٹی 69.95 پوائنٹس یا 0.65 فیصد کے اضافے کے ساتھ 10،875.50 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.