ETV Bharat / business

مسافر گاڑیوں کی فروخت نے پکڑی رفتار

گھریلو بازار میں مسافر گاڑیوں کی تھوک فروخت اب رفتار پکڑ رہی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے تین مہینے میں کل جتنی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں اس سے زیادہ اکیلے جولائی میں فروخت ہوئیں۔

selling of passenger cars pick up speed
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 4:57 PM IST

گاڑی بنانے والی کمپنیوں کے تنظیم سیام کے ذریعہ آج یہاں جاری اعدادو شمار کے مطابق، جولائی میں ملک میں کل 182779 مسافر گاڑی فروخت ہوئیں جو پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں صرف 3.86 فیصد کم ہے۔

اس سے پہلے مالی سال کے پہلے تین مہینے میں اپریل سے جون کے درمیان 153734 گاڑی فروخت ہوئی تھی۔

ایک سال پہلے مقابلے میں جولائی میں دوپہیا گاڑیوں کی فروخت 15.24 فیصد گھٹاکر 1281354 اکائی پر آگئی۔ پچھلے سال جولائی میں 1511717 دوپہیا گاڑی فروخت ہوئی تھیں۔تپہیا گاڑیوں کی فروخت 77.16 فیصد کم رہی اور اس کی تعداد 12728 اکائی پررہی۔ پچھلے سال جولائی میں 55719 تپہیا گاڑی فروخت ہوئی تھی۔

سیام کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے مقابلے میں جولائی کافی بہتر رہا۔ اس سے گاڑی صنعت میں بھروسہ لوٹا ہے۔

سیام کے صدر راجن وڈھیرا نے کہا کہ مسافرو گاڑیوں اور دوپہیا گاڑیوں کی فروخت میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔

سال در سال کی بنیاد پر فروخت میں کمی پچھلے مہینوں کے مقابلے میں کافی کم رہی ہے۔اب اگست کی فروخت کے اعدادو شمار آنے کے بعد یہ پتہ چل سکے گا کہ مانگ آگے جاری رہنے والی ہے یا نہیں۔

مسافر گاڑیوں میں کاروں اور وینوں کی فروخت گھٹی ہے، جبکہ فائدے مند گاڑیوں کی فروخت بڑھی ہے۔ ان گاڑیوں کی فروخت 13.88 فیصد بڑھت 71,384 اکائی پر پہنچ گئی۔ جولائی 2019 میں ملک میں 62,681 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔کاروں کی فروخت 12.02 فیصد گھٹ کر 1,02,773 اکائی اور وینوں کی فروخت 18.81 فیصد گھٹ کر 8,622 اکائی پر آگئی۔

مزید پڑھیں:

شیئر مارکیٹ میں تیزی

دوپہیا گاڑیوں میں موٹرسائکلوں کی فروخت پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں صرف 4.87 فیصد کم رہی اور کل 8,88,520 موٹرسائکل فروخت ہوئی۔اسکوٹروں کی فروخت 36.51 فیصد گھٹ کر 3,34,288 اکائی رہ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.