ETV Bharat / business

آر بی آئی کا میچول فنڈز کے لیے 50 ہزار کروڑ روپے کا اعلان - facility for mutual funds

میچول فنڈز پر لیکویڈیٹی دباؤ کو کم کرنے کے تحت ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 50،000 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔

آر بی آئی کا میچول فنڈز کے لیے 50،000 کروڑ روپے کا اعلان

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 12:31 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 50،000 کروڑ روپے باہمی (میچول) فنڈز کے لئے خصوصی لیکویڈیٹی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں یا انفرادی افراد کو راست فائدہ پہنچے گا۔

فرینکلن ٹیمپلٹن میوچل فنڈ کی جانب سے قرضوں کی اسکیمیں بند ہونے کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا نے باہمی فنڈ کے لئے 50،000 کروڑ روپئے کی خصوصی لیکویڈیٹی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک یعنی ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا کہ کورونا وائرس کے رد عمل میں سرمایہ بازار میں تیزی سے اتار چڑھاؤ سے باہمی فنڈز (MFs) پر لیکویڈیٹی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ جو کچھ قرضے والے ایم ایف کو بند کرنے اور ممکنہ اثرات سے بچنے کے تناظر میں اپنایا گیا ہے۔

تاہم اس مرحلے میں بڑے خطرے والے قرض کے باہمی فنڈز خاص طبقے تک ہی محدود ہے۔ وہ کمپنی یا افراد جو کم قرض دار ہیں، وہ اس سے مستشنی ہیں۔

آر بی آئی کے مطابق 'ایم ایف پر دباؤ کو کم کرنے کے پیش نظر 50 ہزار کروڑ روپے کے باہمی فنڈز کے لئے ایک خاص لیکویڈیٹی سہولت کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔

واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے زور دیا کہ وہ پوری طرح مستعد ہے اور کووڈ 19 کے معاشی اثرات کو کم کرنے اور مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے جو بھی اقدامات ضروری ہے وہ اٹھائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.