ETV Bharat / business

بجٹ کے بعد ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں گراوٹ - ممبئی

بجٹ 2019 کے پیش ہونے کے بعد ریئل اسٹیٹ کاروبار میں مزید گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ پرپ ایکویٹی کی رپورٹ کے مطابق اس کاروبار سے منسلک افراد ریئل اسٹیٹ انڈسٹریز کو چھوڑ کر دوسرے کاروبار میں دلچسپی دکھارہے ہیں۔

مکانات کی حوالگی میں تاخیر اور متعلقہ اپاٹمنٹز میں خرابی جائیداد کے کاروبار میں کمی کے اہم اسبگب ہیں۔
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 12:52 PM IST

Updated : Jul 8, 2019, 2:32 PM IST

پریپ ایکویٹی کی رپورٹ کے مطابق 12-2011 کے بعد سے جائیداد کا کاروبار کرنے والے ادارے اور افراد کی آدھی تعداد اس صنعت کو چھوڑ رہی ہیں۔ اس کے برعکس وہ دیگر کاروبار اور خدمات کے شعبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

بھارت میں جائیداد سے متعلق صنعت یعنی ریئل اسٹیٹ نامساعد حالات سے گزر رہی ہے۔ اس بات کو تجزیاتی فرم پرپ ایکویٹی Prop Equity نے اپنی رپورٹ میں پیش کیا ہے۔ جو پورے بھارت میں اس صنعت کے نشیب وفراز پرپینی نظر رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں بڑے تجارتی گھرانے جیسے اڈانی، گودریج، ٹاٹا، مہندرا اور پیرامل وغیرہ مصروف ہیں لیکن متوسط طبقے سے وابستہ افراد اس شعبہ میں زیادہ سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے۔

مکانات کی حوالگی میں تاخیر اور متعلقہ اپاٹمنٹز میں خرابی کو جائیداد کے خرید و فروخت کے کاروبار میں گراوٹ کی اہم وجہہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ملک کے نو بڑے شہروں نوئیڈا، گروگرام، ممبئی، تھانے، پونے، بنگلورو، چنئی، کولکاتہ اور حیدرآباد میں 51 فیصد کنبہ اس صنعت کے گراوٹ سے پریشان ہیں۔

پرپ ایکویٹی کی رپورٹ کے مطابق سال 18-2017 میں 1745 کی تعداد میں جائداد کی منتقلی عمل میں آئی۔ جب کہ 12-2011 میں یہ تعداد 3538 تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ عام بجٹ 2019 کا بھی اثر اس صنعت پر پڑ رہا ہے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
Last Updated : Jul 8, 2019, 2:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.