ETV Bharat / business

پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں 19 ویں روز بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

بیرون ممالک میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود جمعرات کے روز مسلسل 19 ویں روز بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

petrol, diesel prices remain unchanged for 19th day
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 19 ویں روز بھی ریکارڈ سطح پر برقرار
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 11:58 AM IST

غیر ملکی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ سنگاپور میں لندن برینٹ 68 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر چکا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الحال 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی کم و بیش قیمتیں ملک بھر میں بھی برقرار ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

مزید پڑھیں:

سنسیکس 562 پوائنٹز، نفٹی 189 پوائنٹز کمزور

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.