غیر ملکی منڈیوں میں خام تیل میں نرمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ سنگاپور میں لندن برینٹ 69 ڈالر فی بیرل سے نیچے آچکا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الحال 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹرپر برقرار ہے۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں کم و بیش ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
مزید پڑھیں:
ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی: پیوش گوئل
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔
یواین آئی۔