بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی آنے کے درمیان گھریلو مارکٹ میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز مستحکم رہی۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ہفتے کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں سے عوام بے حال، کانگریس و ٹی ایم سی کا مظاہرہ آج
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قمیتوں میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کرچکا ہے۔ اگلے ہفتے اوپیک پلس کے ممالک کی میٹنگ ہونی ہے۔ جس میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر بات چیت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
(یو این آئی)