سال کا دسواں مہینہ اکتوبر شروع ہوتے ہی عوام کو مہنگائی کا زبردست سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اکتوبر سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
انڈین آئل کارپوریشن نے 19 کلو گرام کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 43.50 روپے فی سلنڈر تک کا اضافہ کیا ہے۔ اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 19 کلو گرام کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1693 روپے سے بڑھ کر 1736.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔
تیل کمپنیوں نے عام آدمی کے استعمال میں آنے والے 14.2کلو گرام کے بغیر سبسیڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ستمبر میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.17 لاکھ کروڑ سے زیادہ
دہلی میں 14.2کلو گرام بغیر سبسیڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 50. 884 روپے ہے۔ حالانکہ گزشتہ مہینے یعنی ستمبر ماہ میں تیل کمپنیوں نے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا تھا۔