ETV Bharat / business

ایپل نے آئی فون 11 اور سیریز 5 واچ متعارف کرایا

ایپل کا کہنا ہے کہ وہ آئی فون سیریز 3 ماڈل کو فی الحال مارکیٹ میں ہی رکھے گا اور اس کی قیمت 199 امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہو گی۔

ایپل نے آئی فون 11 کو متعارف کرایا
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 1:33 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:31 AM IST

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11 اور گھڑی کے مختلف ماڈلز متعارف کرائے ہیں، موبائل میں پہلے سے زیادہ کیمرے کے ساتھ جدیدیت سے ہم آہنگ پروسیسر کم پاور استعمال کرتے ہوئے تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔

ایپل نے آئی فون 11 اور سیریز 5 واچ متعارف کرایا

سیریز فائیو واچ کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹری لائف 18 گھنٹے ہو گی۔
ریسرچ فرم آئی ڈی سی کے مطابق ایپل کا اس وقت عالمی اسمارٹ واچ مارکیٹ میں حصہ 49 فیصد ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے آئی فون 10 پرو کے دو نئے ماڈلز کی بیٹری پرانے ماڈلز کی نسبت چار سے پانچ گھنٹے زیادہ کام کرے گی۔
گھڑی میں کمپاس کا آپشن بھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹائٹینیم کیسنگ کا بھی۔ یہ گھڑی پہننے والے کو اس کے ارد گرد شور کا لیول خطرے کی حد تک بڑھنے کی صورت میں آگاہ بھی کرے گی۔

ایپل کا کہنا ہے کہ وہ آئی فون سیریز 3 ماڈل کو فی الحال مارکیٹ میں ہی رکھے گا اور اس کی قیمت 199 امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہو گی۔

ایپل نے فائیو جی ماڈل لانچ نہیں کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چند دوسرے فیچر مسنگ ہیں۔ ایپل نے سمارٹ واچ کا نیا ورژن بھی متعارف کرایا ہے جس میں پہلی مرتبہ 'ہر وقت آن رہنے والا' فیچر دیا گیا ہے۔تجزیہ کار پیٹرک مورہیڈ کا کہنا ہے کہ 'مجھے ایپل کی صحت اور حفاظت سے متعلق صلاحیتوں کے فروغ سے پیار ہے مگر بتائے گئے فیچرز کو نہ دیکھ کر میں مایوس ہوا ہوں۔'
کیمرے کی خصوصیات
نئے آئی فون ماڈلز میں قابل ذکر چیز 'الٹرا وائیڈ' ریئر کیمرا ہے جس کا آپٹیکل زوم دو سو فیصد ہے۔

پرو ماڈلز میں ٹیلی فوٹو اور نارمل لینزز کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ کہ آئی فون 11 میں صرف ایک الٹرا وائیڈ لینز اور سٹینڈرڈ لینز ہے۔

ایپل نے نیا نائٹ موڈ فیچر بھی متعارف کرایا ہے جو تصویر کو ضرورت پڑنے پر زیادہ روشن کر دیتا ہے جبکہ ایسے کرتے ہوئے پیدا ہونے والے ڈیجیٹل شور کو کم کرنے کے صلاحیت بھی ہو گی۔ اس سے قبل گوگل، سیم سنگ اور ہواوئے اپنے ہینڈ سیٹس میں پہلے ہی اس سے ملتے جلتے فیچرز متعارف کرا چکے ہیں۔

ڈیپ فیوژن نامی ایک نئی سہولت بھی دی گئی ہے۔ یہ بیک وقت نو تصاویر لے کر ان کو پکسل بائی پکسل جوڑتے ہوئے بہترین تصویر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ابتدا میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہو گی تاہم سال کے اختتام سے قبل ایک سافٹ ویئر کے ذریعے اسے میسر کر دیا جائے گا۔

دیگر نئی سہولیات میں فرنٹ کیمرا کے ساتھ سلو موشن ویڈیوز شوٹ کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ ہینڈ سیٹس کا پروسیسر بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

ایپل نے کہنا ہے کہ اس کا سینٹرل پروسیسنگ یونٹ اور گرافک پروسیسنگ یونٹ اینڈرائڈ فونز کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور ہیں۔ اسی طرح اعدادوشمار کے بہتر حساب کتاب کے لیے چپ کو بہتر کیا گیا ہے۔

آئی فون 11 اس سے پہلے آنے والے ایکس آر سے کچھ سستا ہے اور برطانیہ میں اس کی قیمت 729 پاؤنڈ سے لے کر 879 پاؤنڈ تک ہو گی۔ آئی فون 11 کے پرو ماڈلز اس سے پیشتر آنے والے ایکس ایس سے زیادہ مہنگے ہیں اور ان کی قیمت 1049 پاؤنڈ سے 1499 پاؤنڈز تک ہو گیا۔

یہ تمام ماڈلز آئندہ دس روز کے اندر مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Intro:Body:

dakldk

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 5:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.