ETV Bharat / business

اپریل میں بھارتی برآمدات میں 197.03 فیصد اضافہ - پیداوری شعبوں کی برآمدات میں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ کھلنے اور اشیائے خوردنی کی مانگ بڑھنے سے اپریل 2021 میں بھارتی برآمدات 197.03 فیصد بڑھ کر 30 ارب 21 کروڑ امریکی ڈالر درج کی گئی ۔ اپریل 2020 میں یہ تعداد 10 ارب 17 کروڑ ڈالر تھی۔

indian-exports-up-197-dot-03-percent-in-april
اپریل میں بھارتی برآمدات میں 197.03 فیصد اضافہ
author img

By

Published : May 2, 2021, 12:30 PM IST

مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے جاری اعدادوشمار میں بتایا کہ 2021 میں مجموعی درآمدات میں 165. 99 فیصد اضافے سے 45 ارب 45 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ اپریل 2020 میں کل درآمدات 17 ارب 90 ہزار ڈالر تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 میں تجارتی خسارہ 15 ارب سے 24 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اپریل 2021 میں جن پانچ بڑے پیداوری شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ان میں جواہرات اور زیورات (9158.63 فیصد) ، جوٹ (1556.39 فیصد) ، قالین (1351.48 فیصد) ، ہاتھ سے تیار کردہ قالین (1207.98 فیصد) اور چمڑا ( 1168.96 فیصد) شامل ہے ۔ صرف تین مصنوعات ایسی ہیں جن کی درآمدات میں اپریل 2021 کے دوران گراوٹ آئی ، ان میں چاندی
(88.55 فیصد) ، نیوز پرنٹ (46.07 فیصد) اور دال (42.46 فیصد) شامل ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.