بھارت اور ویتنام کے درمیان ہائیڈرو گرافی پر عمل درآمد کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے ویتنامی ہم منصب جنرل اینگو ژوان لیچ کے درمیان دوطرفہ آن لائن پروگرام کے دوران دستخط ہوئے۔
وزیر دفاع کے دفتر نے ٹویٹ کیا 'آج ہی ایک ورچوئل دوطرفہ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے ہم منصب جنرل اینگو ژوان لیچ کی موجودگی میں بھارت اور ویتنام کے مابین ہائیڈرو گرافی پر عمل درآمد کا معاہدہ (آئی اے) پر دستخط ہوئے'۔
اس بیان کے دوران کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون میں کافی حد تک وسعت آئی ہے۔
سنگھ نے ٹویٹ کیا 'ورچوئل دوطرفہ ملاقات کے دوران میرے ویتنامی ہم منصب جنرل اینگو ژوان لیچ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی'۔
انہوں نے مزید کہا 'ہم نے دونوں ممالک کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور دوستی کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہمارا دفاعی تعاون کافی حد تک بڑھا ہے'۔
- ہائیڈرو گرافی کیا ہے؟
واضح رہےکہ ہائیڈرو گرافی اطلاق شدہ علوم کی شاخ ہے جو بحروں، سمندروں، ساحلی علاقوں، جھیلوں اور دریاؤں کی خصوصیات کی پیمائش اور تفصیل کے سے متعلق تحقیق کی جاتی ہے۔
ہائیڈرو گرافی کو اقتصادی ترقی، سلامتی، دفاع، سائنسی تحقیق اور ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر سمندری سرگرمیوں کے لیے ضمن میں انجام دیا جاتا ہے۔