مکیش امبانی کی ریلائنس رٹیل میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کا تانتا لگا ہوا ہے اور اب مزید دو کمپنیوں جی آئی سی نے 5،512.5 کروڑ اور ٹی پی جی نے 1،837.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ چار دنوں میں کمپنی میں پانچ بڑے سرمایہ کاروں نے ریلائنس رٹیل وینچرز لمٹیڈ (آر آر وی ایل) میں سرمایہ کاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا 31 مارچ 2021 تک ایئر ٹکٹ کے ریفنڈ کا حکم
جمعہ کی شب جی آئی سی نے ریلائنس انڈسٹریز کے ذیلی ادارہ 'آر آر وی ایل' میں 1.22 فیصد ایکویٹی کے لیے 5،512.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کا اعلان کیا ہے، جبکہ ہفتہ کے روز ٹی جی پی نے 0.41 فیصد ایکویٹی کے لیے 1،837.5 کروڑ روپے انویسٹ کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں سودوں میں ریلائنس رٹیل کی پری منی ایکویٹی کی مالیت 4.285 لاکھ کروڑ روپے تھی۔