ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 11:09 AM IST

مرکزی حکومت نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں تین روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

image
image

مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے۔ یہ ایکسائز ڈیوٹی ڈیزل اور پٹرول میں تین روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔

کانگریس ترجمان جئے ویر کا ٹویٹ
کانگریس ترجمان جئے ویر کا ٹویٹ

واضح ہو کہ گذشتہ دو دنوں قبل ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کی گئی تھی لیکن دو دن بعد ہی مرکزی حکومت نے اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

کانگریس ترجمان جئے ویر کا ٹویٹ
کانگریس ترجمان جئے ویر کا ٹویٹ

کانگیرس کا ردعمل بی جے پی مطلب لوٹو جنتا پارٹی

وہیں دوسری جانب کانگریس نے اکسائز ڈیوٹی میں ہوئے اضافے پر سرکار پر تنقید کی ہے۔ کانگریس ترجمان جئےویر شیرگل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں تین روپئے فی لیٹر کا اضافلہ کیا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت سب سے نچلی سطح پر ہے۔ بی جے پی نے لوٹ مچا رکھی ہے۔ عوام کو خام تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ پہنچانےکے بجائے بی جے پی ان کی بچت کو لوٹ رہی ہے۔ اس لئے بی جے پی کا نیا نام برڈن جنتا پارٹی ہونا چاہئے۔

خام تیل کی قیمت میں اضافہ
خام تیل کی قیمت میں اضافہ

جئے ویر شیرگل نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت نے گذشتہ چھ برسوں میں پندرہ کروڑ سے زائد پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز کے ذریعہ عوام پر ڈاکا ڈال کر حاصل کیا ہےاور اب ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر کےتمام شعبوں کو متاثر کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے آگے لکھا ہے کہ بی جے پی کا بھارتیوں کے لئے صرف ایک ہی فارمولہ ہےکہ فائدہ سرکار کا اور نقصان عوام کا اس لئے اسے لوٹو جنتا پارٹی ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.