اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے روم میں سال 2020-21 میں اناج کی کھپت اور پیداوار کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کھانے کی قیمتوں کی فہرست میں مسلسل چوتھے مہینے گراوٹ ہوئی ہے۔
کووڈ۔19 وبا کے باوجود بین الاقوامی بازار میں اناج کی مسلسل فراہمی جاری ہے جبکہ طلب میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی میں اشیائے خورد نوش کی قیمتیں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 1.9 فیصد کم ہوئی ہیں اور دسمبر 2018 کے بعد سے سب سے کم سطح پر ہے۔
مئی 2020 میں دودھ کی مصنوعات کی قیمت کی فہرست اپریل 2020 کے مقابلے میں 7.3 فیصد کم ہے۔ اس مہینے میں دودھ کی پیداور کی طلب میں کمی رہی ہےاور مئی 2019 کے مقابلے میں 19.6 فیصد کم ہے۔ خشک دودھ کی طلب میں معمولی کمی درج کی گئی ہے۔