ETV Bharat / business

ورکر سیفٹی بل پر کابینہ کی منظوری

کابینہ نے محنت سے متعلق 13مرکزی قوانین کو نئے ضابطےکے دائرےکے تحت پیشہ ورانہ سلامتی، صحت اور کام کاج کے حالات ( ورکر سفیٹی) بل 2019 کو منظوری دے دی ہے۔

author img

By

Published : Jul 11, 2019, 12:04 AM IST

Updated : Jul 11, 2019, 12:09 AM IST

فائل فوٹو

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ میں پیشہ ورانہ سلامتی، صحت اور کام کاج کے حالات ،بل 2019 سے متعلق ضابطے کو متعارف کرانے کے لیے اپنی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے سے موجودہ حالات کے مقابلے کئی گنا زیادہ سلامتی، صحت اور کام کاج کے حالات کے کوریج میں اضافہ ہوگا۔

محنت سے متعلق 13مرکزی قوانین کی متعلقہ دفعات کے انضمام، سہل کاری او ر معقولیت پر پرکھنے کےبعد نئے ضابطے وضع کیے گئے ہیں۔
جو مندرجہ ذیل ہے۔

نمبر 1 : فیکٹریز ایکٹ، 1984
نمبر 2: کانکنی ایکٹ، 1952: ڈوک ورکرس (سفیٹی، صحت اور ویلفیئر) ایکٹ ، 1986۔
نمبر 3: بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرس ( روزگارکو مستقل کرنا اور سروس کے شرائط) ایکٹ، 1996۔
نمبر4: پلانٹیشن لیبر ایکٹ، 1951۔
نمبر 5: کنٹریکٹ لیبر (ریگولیشن اور منسوخی) ایکٹ ، 1970۔
نمبر6: بین ریاستی مہاجر کام کرنے والے افراد( روزگارکو مستقل کرنا اور سروس کے شرائط) ایکٹ، 1979۔
نمبر7: ورکنگ جرنلسٹ اور اخبارات میں کام کرنے والے دیگر ملازمین (سروس کے شرائط اور متنوع قوانین) ایکٹ ، 1955۔
نمبر 8: ورکنگ جرنلسٹ(تنخواہوں کی شرحوں کو طے کرنے کا)ایکٹ، 1958۔
نمبر9: موٹر ٹرانسپورٹ ورکرس ایکٹ ، 1961۔
نمبر10: فروخت کو فروغ دینے والے ملازمین (سروس کے شرائط) ایکٹ، 1976۔
نمبر11: بیڑی اور سگار ورکرس (روزگار کے شرائط) ایکٹ، 1966۔
نمبر12: سنیما ورکرس اور سنیما تھیئٹر ورکرس ایکٹ، 1981۔اس کوڈ کے نفاذ کے بعد یہ تمام قوانین کوڈ میں انضمام کے بعد منسوخ قرار دے دیئے جائیں گے۔

سلامتی، صحت، ویلفیئر اور کام کے بہتر حالات ورکروں کی خوشحالی کے لیےلازمی ہیں۔ اسی طرح سے ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بھی یہ ضروری ہے، کیونکہ ملک کی صحتمند افرادی قوت زیادہ پیداوار کرنے والی ہوگی۔علاوہ ازیں حادثات میں کمی واقع ہوگی اور ان تمام حالات سے ملازمین کو اقتصادی سطح پر فائدہ حاصل ہوگا۔ملک کی تمام افرادی قوت تک سلامتی اور کام کے صحتمند حالات کی توسیع کےمقصد کے ساتھ نئے ضابطے سے موجودہ تقریباً 9 بڑے شعبوں سے تمام اسٹیبلشمنٹ، جن میں 10 یااس سے زائد ملازمین ہیں، کے ورکروں کے لئے سلامتی، صحت اور کام کے حالات بہتر ہوں گے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Jul 11, 2019, 12:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.